۱۔ کسی واجب یا سنت کو قصدًا ترک کرنا۔
۲۔ گردن موڑ کر دیکھنا۔
۳۔ کتے کی طرح بیٹھنا۔
۴۔ دونوں آستینوں کو چڑھانا۔
۵۔ کُرتا کے موجود ہوتے ہوئے صرف لنگی یاپاجامہ سے نماز پڑھنا۔
۶۔ سلام کا جواب اشارہ سے دینا۔
۷۔ بلاعذر کے چار زانو بیٹھنا۔
۸۔ مرد کو بالوں کا چوٹا باندھ کر نماز پڑھنا۔
۹۔ سر پر رومال ایسی طرح باندھنا کہ سرکا بیچ کھلا رہے۔
۱۰۔ کپڑے کو اِدھر اُدھر سے اٹھانایااِدھر اُدھر کو لٹکادینا اورغیر معتاد طریقہ پر پہننا۔
۱۱۔ دا ہنی بغل کے نیچے کو نکال کر بائیں مونڈھے پر چادر ڈالنا۔
۱۲۔ قراء ت کو قیام میںپورا نہ کرنا رکوع میں جاتے ہوئے پورا کرنا۔
۱۳۔ نفل کی پہلی رکعت کو طویل کرنا۔
۱۴۔ دوسری رکعت کو پہلی سے تمام نمازوں میں طویل کرنا۔
۱۵۔ فرض کی ایک رکعت میں سورت کومکرّرپڑھنا۔
۱۶۔ چھوٹی دوسورتوں کے درمیان ایک سورت چھوڑ کر پڑھنا۔
۱۷۔ خوشبو قصدًا سونگھنا۔
۱۸۔ اپنے کپڑے یا پنکھے سے ایک دو مرتبہ ہوا کرنا۔
۱۹۔ ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کو سجدہ وغیرہ میں قبلہ سے پھیرنا۔
۲۰۔ رکوع میں دونوں ہاتھ گھٹنوں پر نہ رکھنا۔
۲۱۔ جمائی لینا۔
۲۲۔ دونوں آنکھوں کو بند کرنا۔
۲۳۔ آسمان کی طرف دیکھنا۔