۴… قادیانی دجل: کے نام سے چار ورقی پمفلٹ میں شائع شدہ ملیں۔ اس جلد میں ان کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
ز… ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے دو بزرگ استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد عبداﷲ صاحبؒ اور حضرت مولانا عبدالرحیم صاحبؒ نے ملتان آکر ’’کتب خانہ‘‘ قائم کیا۔ جس کا نام مکتبہ صدیقیہ رکھا۔ یہ دونوں حضرات بھائی تھے۔ حضرت مولانا مفتی محمد عبداﷲ صاحبؒ بہت بڑے عالم ربانی تھے۔ آپ جامعہ خیرالمدارس اور قاسم العلوم ملتان میں استاذ الحدیث بھی تھے۔ اخلاص وتقویٰ کا پیکر تھے۔ آپ کو اﷲ رب العزت نے درمند عالم دین کا دل نصیب فرمایا تھا۔ آپ نے مکتبہ صدیقیہ سے، بہت سی درسی اور دیگر کتب شائع کیں۔ آپ نے ملتان سے ماہنامہ ’’الصدیق‘‘ بھی جاری کیا۔ جو اپنے دور میں نامور دینی، ادبی ومعلوماتی رسائل میں شمار ہوتا تھا۔ آپ کے برادر حضرت مولانا عبدالرحیمؒ ڈیروی نے ’’الصدیق‘‘ میں شائع ہونے والے ردقادیانیت پر اہم مضامین کو پمفلٹوں ورسائل کی شکل میں شائع کرنا شروع فرمایا تھا۔ ہمیں آپ کے تین رسائل ملے ہیں۔
۵/۱… مرزائیوں کے خطرناک ارادے:۶/۲… مرزائیوں کا اصلی چہرہ:
۷/۳… مرزائیوں کی خوفناک سیاسی چالیں: ان تینوں رسائل کو ہم احتساب قادیانیت کی اس جلد میں شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ ’’مرزائیوں کے خطرناک ارادے‘‘ ماہنامہ الصدیق ملتان ماہ جمادی الاوّل ۱۳۷۱ھ میں شائع ہوا تھا۔ اس میں قادیانیوں کے سیاسی خطرناک عزائم کو بے نقاب کیاگیا ہے۔ یہ رسالہ باسٹھ سال بعد شائع ہورہا ہے۔ دوسرا رسالہ ’’مرزائیوں کا اصلی چہرہ‘‘ اس میں قادیانیوں کے خلاف اسلامی عقائد کو بیان کیاگیا ہے۔ تیسرا رسالہ ’’مرزائیوں کی خوفناک سیاسی چالیں‘‘ کا موضوع، نام سے واضح ہے۔ پڑھیں کہ ہمارے بزرگوں کی محنت ہے۔