۶…خدا مرزا قادیانی کا ثنا خواں ہے
’’یحمدک اﷲ من عرشہ ویحمدک اﷲ ویمشی الیک‘‘ ’’خدا عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے۔ خدا تیر ی تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے‘‘
(انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵)
۷…خدا کی رجولیت اور مرزا قادیانی کی نسائیت
’’حضرت مسیح موعود نے ایک بار اپنی یہ حالت ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا‘‘
(ٹریکٹ نمبر۳۴ اسلامی قربانی ص۱۲، از قاضی یار محمد)
۸…تو جو چاہے وہ ہوجائے
’’انما امرک ازا اردت شیئاً ان تقول لہ کن فیکون‘‘ ترجمہ: ’’اے مرزا! تو جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور ہوجاتی ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۵، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸)
۹…مارنے اور زندہ کرنے کی قدرت کا دعویٰ
’’اعطیت صفۃ الافناء والاحیاء من رب الفعال‘‘ ترجمہ: ’’دیا گیا میں صفت مارنے اور زندہ کرنے کی رب فعال سے۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۲۳ خزائن ج۱۶ ص۵۵، ۵۶)
علم غیب پانے میں بے نظیر ’’میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جس کثرت اور صفائی سے غیب کا علم حضرت جل شانہ نے اپنے ارادہ خاص سے مجھے عنایت فرمایا ہے اگر دنیا میں اس کثرت تعداد اور انکشافات تام کے لحاظ سے کوئی اور بھی میرے ساتھ شریک ہے۔ تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘ (تریاق القلوب ص۷۴، خزائن ج۱۵ ص۲۹۷)
رحمۃ اللعالمین بننے کا دعویٰ
’’وما ارسلنک الّا رحمۃً للعالمین‘‘ ’’(اے مرزا) ہم نے تجھے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۲، خزائن ج۲۲ ص۸۵)
یہ صاحب یٰسین بنتے ہیں
’’یٰسین۔ انک لمن المرسلین‘‘ ’’اے سردار تو بے شک (مرزا قادیانی) رسولوں میں سے ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۷، خزائن ج۲۲ ص۱۰۰)