مرزاقادیانی کی زندگی دجال کی حمایت میں
مرزاقادیانی لکھتے ہیں کہ: ’’میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی یعنی دجال کی تائید اور حمایت میں گذرا ہے۔‘‘ (تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)
مرزاقادیانی کی زبانی جھوٹے نبی
جھوٹے نبیوں کا سلسلہ آنحضرتﷺ کے بعد ہی سے شروع ہوگیا تھا۔ جیسا کہ مرزاقادیانی لکھتے ہیں۔ ’’نبیﷺ کی وفات کے بعد کئی جھوٹے پیغمبر کھڑے ہوگئے تھے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۵۸، خزائن ج۱۷ ص۱۸۵)
’’اور چند شریر لوگوں نے پیغمبری کا دعویٰ کر دیا۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۶۰، خزائن ج۱۷ ص۱۸۷)
’’ہمارے نبیﷺ کا نور جب زمین پر روشن ہوگیا۔ تب مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی اور ابن صیاد وغیرہ جھوٹے نبی ظاہر ہوئے۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۳۰۱ حاشیہ، خزائن ج۲۳ ص۳۱۵)
جھوٹے نبیوں کی فہرست
مرزاغلام احمد قادیانی اسرائیلی۔ (تحفہ گولڑویہ ص۲۰، خزائن ج۱۷ ص۱۱۸)
’’ابن صیاد اور اسود عنسی، مسیلمہ کذاب، طلیحہ بن خویلد، سجاح بنت الحارث وغیرہ۔‘‘
(سرالخلافۃ ص۶۵، خزائن ج۸ ص۴۹۴)
مرزاقادیانی کی زبانی جھوٹے نبیوں کی سزا
’’مرتد کی سزا قتل ہی ہوتی ہے۔ جیسا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے مفسدوں اور جھوٹے نبیوں کو خدا سے قدر اور جلال پاکر قتل کیا۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۵۹، خزائن ج۱۷ ص۱۸۶)
’’اسی طرح بہت سے مفسد اور جھوٹے پیغمبر حضرت ابوبکرؓ کے ہاتھ سے مارے گئے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۵۸، خزائن ج۱۷ ص۱۸۵)
درشت الفاظ کا استعمال فرض ہے
’’بلکہ ایسے درشت الفاظ کا اپنے محل پر بقدر ضرورت ومصلحت استعمال میں لانا ہر مبلغ اور واعظ کا فرض ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۴، خزائن ج۳ ص۱۲۰)
’’ورنہ وہ تلخ الفاظ جو اظہار حق کے لئے ضروری ہیں اور اپنے ساتھ ثبوت رکھتے ہیں بلکہ واجبات سے ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۴، خزائن ج۳ ص۱۱۴)