M!
ایسی مرزا کی گت بنائیں گے
سارے الہام بھول جائیں گے
خاتمہ ہووے گا نبوت کا
پھر فرشتے کبھی نہ آویں گے
(مرقع قادیانی ۱۹۰۸ئ)
ناظرین کرام! تیرہ سو سال سے آج تک تمام مسلمانان عالم کا اس پر اتفاق چلا آتا ہے کہ ہمارے نبی خاتم النبیینﷺ آخری نبی ہیں۔ آپ کے بعد ظلی بروزی کسی قسم کا نیا نبی پیدا نہیں ہوگا۔ بلکہ ایسا مدعی نبوت دائرہ اسلام سے خارج ہوگا۔ (آسمانی فیصلہ ص۴، خزائن ج۳۱۳ ملخص)
’’اور آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ دنیا کے آخیر تک قریب تیس دجال پیدا ہوں گے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۹۹، خزائن ج۳ ص۱۹۷)
’’اور ان سب کا دعویٰ نبوت ہی ہوگا۔ (جن میں سے مرزاغلام احمد قادیانی چودھویں صدی کا مدعی نبوت بھی ہے) اسی کے متعلق نبی کریمﷺ نے ایک بڑی علامت ارشاد فرمائی ہے کہ دجال مشرق سے خروج کرے گا۔ یعنی ملک ہند (قادیان) سے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۹۲، خزائن ج۳ ص۴۱۹ ملخص)
اس لئے مرزاقادیانی نے بزعم خود جب اپنی چند خوابوں کو سچا دیکھا جس طرح کہ: ’’فاسق فاجر کی سچی خوابیں نکلتی ہیں۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۳۰۱، خزائن ج۲۳ ص۳۱۶)
تو شیطانی دھوکہ میں نبوت، مسیحیت، مہدویت وغیرہ کا دعویٰ کر دیا۔ کیونکہ ’’اکثر لوگوں کو سچی خوابین شروع ہو جاتی ہیں۔ الہام کبھی ہونے لگتے ہیں۔ اسی دھوکہ سے جھوٹے نبی اپنی حد سے بڑھ کر نبوت کا دعویٰ کرتے ہیں۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۳۰۱ حاشیہ، خزائن ج۲۳ ص۳۱۵)
مزید برآں مرزاقادیانی کے دجال ہونے پر چند مختصر حوالہ جات کے ساتھ ایک ولی اﷲ کا مبارک کشف بھی خود مرزاقادیانی کی کتب سے نقل کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے بھی مرزاقادیانی کودجال فرمایا۔
فرمان نبی کہ مرزادجال ہے
’’ایک بزرگ اپنے مرشد اور قطب الاقطاب کی خواب بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے پیغمبر خداﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ ایک تخت پر بیٹھے ہوئے تھے اور گردا گرد تمام علماء پنجاب اور ہندوستان کو بڑی تعظیم کے ساتھ کرسیوں پر بٹھائے گئے تھے اور تب یہ شخص جو (مرزاقادیانی) مسیح موعود کہلاتا ہے