آیا۔‘‘ (سیرت المہدی ج۱ ص۱۱، بروایت نمبر۱۲)
آنجہانی مرزا قادیانی کو ’’قے‘‘
مسلمان… کیا مرزا کرشن قادیانی کو قے بھی آئی؟ نیز موت کس حالت میں ہوئی؟قادیانی… مرزا قادیانی کی بیوی کہتی ہے کہ: ’’پھر جب آپ کو ایک قے آئی اور آپ قے سے فارغ ہوکر لیٹنے لگے تو اتنا ضعف تھا کہ آپ لیٹتے لیٹتے پشت کے بل چارپائی پر گر گئے اور آپ کا سر چارپائی کی لکڑی سے ٹکرا گیا اور حالت دیگر گوں ہوگئی۔‘‘ (سیرت المہدی ج۱ ص۱۱، بروایت نمبر۱۲)
’’حتیٰ کہ آپ نے ایک لمبا سانس لیا اور آپ کی روح رفیق اعلیٰ کی طرف پرواز کرگئی۔‘‘ (سیرت المہدی ج۱ ص۱۱، بروایت نمبر۱۲)
فائدہ… جب کہ مرزا قادیانی کو متعدد بار دست اور قے وغیرہ آئی اور اس طرح سے موت کا وقت قریب آگیا۔ اس سے ظاہر ہوا کہ مرزا قادیانی ہیضہ کی موت مرے اور پنڈت لیکھرام کی پیش گوئی پوری ہوئی۔ نیز ڈاکٹر عبدالحکیم نے ۴ اگست ۱۹۰۸ تک مرزا کی موت مہلک مرض سے ہونے کی پیشن گوئی کی تھی۔ جو ۲۶ مئی۱۹۰۸ کو مرزا قادیانی کی موت واقع ہونے پر پوری ہوئی اور مرزا کے جھوٹ پر یہ واضح دلیل قائم ہوئی۔
آنجہانی مرزا قادیانی کی ’’موت اور جھوٹ‘‘
مسلمان… کیا مرزا قادیانی نے اپنی موت پر جھوٹے ہونے کی وضاحت یا پیشن گوئی کی تھی؟
قادیانی… مرزا قادیانی لکھتے ہیں کہ: ’’اگر یہ عاجز خدا کی طرف سے نہیں ہے اور صرف افترا اور جعلسازی ہے تو انجام بہتر نہ ہوگا۔ اور خدا تعالیٰ ذلت کے ساتھ ہلاک کرے گا اور پھر ابدالدھر تک لعن طعن کا نشانہ بنائے رکھے گا۔‘‘ (شہادت القرآن ص۷۲، خزائن ج۶ ص۳۶۸)
مسلمان… کیا مرزاکرشن قادیانی نے جھوٹے ہونے کے متعلق کوئی شعر بھی لکھا ہے؟
قادیانی… مرزاقادیانی نے ایک شعر لکھا ہے۔
مفتری ہوتا ہے آخر اس جہاں میں روسیہ
جلد تر ہوتا ہے برہم افتراء کا کاروبار
(براہین احمدیہ پنجم ص۱۱۲، خزائن ج۲۱ ص۱۴۲)
مسلمان… مرزا قادیانی کی موت ایسے کیوں ہوئی؟