آنجہانی مرزا قادیانی کے مرید کو ’’مراق‘‘
مسلمان… کیا مرزا قادیانی کے مریدوں کو بھی مراق تھا؟
قادیانی… ’’ایک دن کا ذکر ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح اول نے مسیح موعود سے فرمایا کہ حضور غلام نبی کو مراق ہے تو حضور نے فرمایا کہ ایک رنگ میں سب نبیوں کو مراق ہوتا ہے (العیاذ باللہ) اور مجھے بھی مراق ہے۔‘‘ (سیرت المہدی ج۳ ص۳۰۴، روایت نمبر۹۶۹)
فائدہ… امت مرزائیہ کو مبارک ہو کہ ان کو ایسا نبی ملا کہ جو تمام عالم کی بری سے بری بیماریوں کا مرکب الوجود تھا۔ خود مراقی، بیوی مراقی، بیٹا مراقی اور مرید بھی مراقی یعنی تمام اہل خاندان مراقی، امت مرزائیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے خاندان نبوت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عبرت حاصل کرے اور بارگاہ خداوندی میں سربسجود ہوکر توبہ کرے۔
آنجہانی مرزا قادیانی بے استاد
مسلمان … کیا مرزا کرشن قادیانی نے کسی استاد سے علم حاصل کیا؟
قادیانی… مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ: ’’میں نے علم ومعرفت کسی استاد سے حاصل نہیں کی۔‘‘
(براہین احمدیہ پنجم ص۱۳۶، خزائن ج۲۱ ص۳۰۳)
آنجہانی مرزا قادیانی کا ’’جھوٹ‘‘
مسلمان… کیا مرزا قادیانی کا کوئی استاد نہ ہونا صحیح ہے؟
قادیانی… مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’میرے چار استاد ہیں فضل الٰہی، گل علی شاہ، فضل احمد، مرزا غلام مرتضیٰ۔‘‘ (کتاب البریہ ص۱۶۲، خزائن ج۱۳ ص۱۸۰)
مسلمان… مرزا کرشن قادیانی نے ان چار اساتذہ سے کون سے اسباق پڑھے تھے؟
قادیانی… مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’میں نے فضل الٰہی سے قرآن شریف اور چند فارسی کتابیں پڑھیں۔ دس برس کی عمر میں فضل احمد سے صرف کی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نحوان سے پڑھے، سترہ اٹھارہ برس کی عمر میں گل علی شاہ سے نحو اور منطق حکمت وغیرہ علوم مروجہ حاصل کئے اور اپنے والد سے بعض طباعت کی کتابیں پڑھیں۔ (کتاب البریہ ص۱۶۲، خزائن ج۱۳ ص۱۸۰،۱۸۱)
آنجہانی مرزا قادیانی ’’مجنون وپاگل‘‘
مسلمان… مرزاقادیانی اپنی کتاب (براہین احمدیہ ج۵ ص۱۳۷) پر لکھتے ہیں کہ: ’’میں نے کسی استاد