آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’پاخانہ پر عورت‘‘
مسلمان… مرزا قادیانی کے پاخانہ کی خدمت پر کون مقرر تھا؟
قادیانی… ’’مرزاقادیانی کے پیشاب پاخانہ کی خدمت پر ایک عورت مقرر تھی جو کہ پاخانہ میں لوٹا رکھتی تھی۔‘‘ (سیرت المہدی ج ۳ ص ۲۴۳ بروایت نمبر ۸۴۷)
آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’علم‘‘
مسلمان… کیا مرزا قادیانی کے نزدیک علم دین اچھا تھا؟
قادیانی… مرزا قادیانی نے کہا: ’’بیٹا توبہ کرو نہ علم اچھا ہے، نہ دولت خدا کا فضل اچھا ہے۔‘‘
(ذکر حبیب مبارک احمد ص۳۱)آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’گرم پانی‘‘
مسلمان… مرزا قادیانی اپنی خادمہ سے جو کہ پاخانہ پر مقرر تھی اس سے کیا رویہ اختیار کرتے تھے؟
قادیانی… مرزاقادیانی استنجا میں گرم پانی استعمال کرتے تھے۔ ’’خادمہ نے زیادہ گرم پانی پاخانہ میں رکھ دیا تو مرزاقادیانی نے وہ گرم پانی خادمہ کے ہاتھ پر ڈال دیا۔‘‘
(سیرت المہدی ج۳ ص۲۴۳ بروایت نمبر ۸۴۷)
فائدہ… مرزا قادیانی کا اپنے پیشاب پاخانہ کیلئے عورت کا مقرر کرنا بے حیائی اور بے غیرتی ہے۔ جب کہ وہ غیر محرم ہے، مرزا گرم پانی برداشت نہ کرسکا۔ بلکہ انتقاماً خادمہ کے ہاتھ پر گرم پانی ڈال کر جلا دیا۔ کیا مہدی اور امام نبی کے یہی اخلاق ہیں؟ بلکہ برے سے برا انسان ایسا نہیں کرتا یہ بہت بڑی بد اخلاقی ہے۔ اگر قصاص یعنی بدلہ لینا بھی تھا تو برابر کا لیتے تاکہ معاملہ برابر کا ہوجاتا۔ ’’الفرج بالفرج بالماء الحمیم‘‘
آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’افیون‘‘
مسلمان… اسلام میں نشہ آورچیز مثلاً افیون وغیرہ حرام ہے مرزا قادیانی کے دھرم میں کیا حکم ہے؟
قادیانی… مرزاقادیانی دوائی میں افیون استعمال کرتے تھے۔
(سیرت المہدی ج۳ص۵۱ بروایت نمبر۵۶۹)
آنجہانی مرزا قادیانی اور بھنگ ودھتورا
مسلمان… مسلمان تو بھنگ ودھتورا کو حرام جانتے ہیں کیا مرزا کرشن قادیانی کے دھرم میں حرام ہے یا حلال؟