آنجہانی مرزا قادیانی کی ’’اولاد کی نظر‘‘
مسلمان… مرزا قادیانی کی اولاد کی نظر کیسی تھی؟
قادیانی… مرزا قادیانی کی وراثت ’’آنکھوں کی یہ حالت تھی کہ حضرت صاحب کی تمام اولاد میں آئی کہ دور کی نظر کمزور ہے۔ (سیرت المہدی ج۳ ص۱۲۰ بروایت نمبر ۶۷۳)
مسلمان… مرزا قادیانی کے مریدوں کی نظر کیسے تھی؟
قادیانی… مرزا قادیانی کے مرید خاص عبدالکریم کی ’’ایک ٹانگ میں کمزوری اور بصارت میں بھی خلل تھا۔‘‘ (تحفہ غزنویہ ص۲۷، خزائن ج۱۵ ص۵۵۷)
فائدہ… مرزا غلام احمد قادیانی کانا اور اندھا، اس کی اولاد کانی مرید عبدالکریم ایک نمبر بڑھ کر یعنی کانا اور لنگڑا، یہ تمام گھرانہ ہی اندھا کانا تھا۔ جیسے کہ بازاروں میں گداگر اندھے، کانے، لولے، لنگڑے کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ دیدے بابا راہ خدا تیرا اللہ ہی بوٹا لاوے گا۔ جس امت کا نبی اور اس کی اولاد ومرید خاص ہی اندھے، کانے اور لنگڑے ہوں اس کی امت تو ان سے بھی زیادہ اندھی ہوگی۔ شکل میں اور عقل میں ۔ ’’وعلیٰ ابصارہم غشاوۃ‘‘ بہرے گونگے اندھے۔ پس وہ نہ لوٹیں گے اور ان کی آنکھوں پر پردے ہیں۔
آنجہانی مرزا قادیانی اور ’’گول ولمبا منہ‘‘
مسلمان… کیا مرزا قادیانی کو گول منہ والی لڑکی پسند تھی؟
قادیانی… ’’جب میاں ظفر احمد کپور تھلوی کی پہلی بیوی فوت ہوگئی اور ان کو دوسری بیوی کی تلاش تھی تو ایک دفعہ حضرت (مرزا قادیانی) نے ان سے کہا کہ ہمارے گھر میں دو لڑکیاں رہتی ہیں ان کو لاتا ہوں آپ ان کو دیکھ لیں۔ پھر ان میں سے جو آپ کو پسند ہو اس سے شادی کر دی جاوے۔ چنانچہ حضرت صاحب گئے اور ان دو لڑکیوں کو بلا کر کمرے کے باہر کھڑا کردیا اور پھر اندر آکر کہا وہ باہر کھڑی ہیں آپ جا کے اندر سے دیکھ لیں۔ چنانچہ میاں ظفر احمد نے ان کو دیکھ لیا اور پھر حضرت نے ان کو رخصت کردیا۔ اور اس کے بعد میاں ظفر احمد سے پوچھنے لگے کہ اب بتائو کہ تمہیں کون سی لڑکی پسند ہے وہ نام تو کسی کا جانتے نہ تھے۔ اس لئے انہوں نے کہا کہ جس کا منہ لمبا ہے وہ اچھی ہے۔ اس کے بعد حضرت صاحب نے میری رائے لی۔ میں نے عرض کیا کہ حضور میں نے تو نہیں دیکھا۔ پھر آپ خود فرمانے لگے کہ ہمارے خیال میں تو دوسری لڑکی بہتر ہے جس کا منہ گول ہے۔ پھر فرمایا جس کا چہرہ لمبا ہوتا ہے وہ بیماری وغیرہ کے بعد عموماً بدنما ہوجاتا ہے لیکن گول چہرہ کی خوبصورتی قائم رہتی ہے۔‘‘ (سیرت المہدی ج۱ ص ۲۵۹ بروایت نمبر ۲۶۸)