فائدہ… صدری کے بٹن کوٹ میں لگانا سنت قادیانی ہے تمام امت مرزائیہ کے لئے لازم ہے کہ اس پر باقاعدگی سے عمل پیرا ہو۔ بصورت دیگر پاپ کے حق دار ہوکر گنگا میں اشنان کرنا ہوگا۔
آنجہانی مرزا قادیانی کی سنت بوٹ اور جوتا
مسلمان… مرزا قادیانی کی بوٹ اور جوتا پہننے میں کیا سنت ہے؟
قادیانی… مرزا قادیانی جوتے کی ایڑھی بٹھا لیتے جب کہ تنگ ہوتی۔ (سیرت المہدی ص ۱۲۷ج۲)
مسلمان… بوٹ کے متعلق قادیانی سنت کیا ہے؟
قادیانی… ’’بعض اوقات کوئی دوست حضور (مرزا قادیانی) کے لئے گرگابی ہدیۃً لاتا تو آپ بسا اوقات دایاں پائوں بائیں پائوں میں ڈال لیتے تھے اور بایاں دائیں میں۔ یعنی الٹی پہنتے تھے۔‘‘
(سیرت المہدی ج۲ ص ۵۸، بروایت نمبر ۳۷۵)
’’ایک دفعہ کوئی شخص آپ کے لئے گرگابی لے آیا آپ نے پہن لی۔ مگر اس کے الٹے سیدھے پائوں کا آپ کو پتہ نہیں لگتا تھا۔ کئی دفعہ الٹی پہن لیتے تھے پھر تکلیف ہوتی تھی بعض دفعہ آپ کا الٹا پائوں پڑ جاتاتو تنگ ہوکر فرماتے ان کی کوئی چیز اچھی نہیں ہے۔ والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ میں نے آپ کی سہولت کیلئے الٹے سیدھے پائوں کی شناخت کیلئے نشان لگا دئیے مگر اس کے باوجود آپ الٹا سیدھا پہن لیتے تھے۔‘‘ (بروایت نمبر ۵۳سیرت المہدی ص۶۷ ج ۱)
الٹی سمجھ کسی کو بھی ہر گز خدا نہ دے
دے آدمی کو موت پر یہ بدادا نہ دے
فائدہ … چونکہ مرزا قادیانی آنکھوں سے کانا تھا اس لئے اسے کچھ بھی نظر نہ آتا تھا ایسی حالت میں اسے جوتے پر لگائے ہوئے نشان کیونکر دکھائی دیتے۔
بنے کیونکر کہ ہے سب کار الٹا
ہم الٹے بات الٹی یار الٹا
آنجہانی مرزا قادیانی اور چابیاں
مسلمان… چابیوں کے رکھنے کے متعلق مرزا قادیانی کی سنت کیا ہے؟
قادیانی… مرزا قادیانی اکثر کنجیاں آزار بند میں باندھ کر رکھتے۔ (سیرت المہدی ص۱۲۸ج ۲)
’’مرزا صاحب چابیاں آزار بند کے ساتھ باندھتے تھے جو بوجہ بوجھ بعض اوقات لٹک