پیش لفظ
’’مرزائیوں کے خطرناک ارادے‘‘ چند صفحات کا ایک مختصر سا ٹریکٹ شائع کیا جاچکا ہے۔ جس میں مرزائیوں کے عزائم اور جو سازشیں وہ پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں ان کے اخبار ’’الفضل‘‘ سے جمع کر کے مسلمانوں کے سامنے پیش کی جاچکی ہیں۔ بحمدہ تعالیٰ یہ ٹریکٹ ہزاروں کی تعداد میں چھپ کر اطراف پاکستان میں پھیل چکا ہے۔ اس کی قیمت صرف ایک آنہ رکھی گئی ہے اور مفت تقسیم کرنے والوں اور تاجر حضرات کو صرف دو پیسے میں دیا جاتا ہے۔ اب دوسرا ٹریکٹ ’’مرزائیوں کا اصلی چہرہ نمبر۱‘‘ پیش کیا جارہا ہے۔ جس میں مرزائیوں کے مذہب اور غلام احمد قادیانی کے عقائد کو ان کی کتابوں سے زیربحث لایا گیا ہے۔ اگر ’’مرزائیوں کے خطرناک ارادے‘‘ کے پڑھنے سے مرزائیوں کی سیاسی سکیموں کا علم ہوگا تو ’’مرزائیوں کا اصلی چہرہ نمبر۱‘‘ کے مطالعہ سے ان کے مذہب کا پتہ چلے گا۔ اس کی قیمت بھی معمولی رکھی گئی ہے۔ یعنی صرف ایک آنہ مفت تقسیم کرنے والوں کو دو پیسے میں دیا جائے گا۔ اﷲتعالیٰ سے دعا ہے کہ خداوند کریم خلوص نیت سے دین کی خدمت کا موقعہ عنایت فرماویں۔ آمین۔ وما توفیقی الا باﷲ العلی العظیم!
ضروری نوٹ
آج کل مرزائی ایک اور دجل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کتابوں کے نئے ایڈیشن کی طباعتوں میں سائز کے اختلافات کی وجہ سے حوالے آگے پیچھے کر دئیے ہیں۔ اس لئے اگر ان کے تازہ ایڈیشنوں میں سہولت سے کوئی حوالہ نہ ملے تو مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان کے پتہ پر خط لکھ دیا جاوے۔ مجلس مذکورہ کے ارکان مرزائیوں کی ان کتابوں سے جو پرانے ایڈیشن کی کتب کا ذخیرہ ان کے پاس موجود ہے۔ فوراً لکھ کر بھیج دیں گے۔ فقط!
دعا طلب: احقر عبدالرحیم غفرلہ