۷… ’’میرے دعویٰ کے انکار سے کوئی کافر نہیں ہوسکتا۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۳۰، خزائن ج۱۵ص۴۳۲)
’’ابتداء سے میرا یہی مذہب ہے کہ میرے دعوے کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر یا دجال نہیں ہوسکتا۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۳۰، خزائن ج۱۵ص۴۳۲)
۷… ’’یہ عجیب بات ہے کہ آپ کافر کہنے والے اور نہ ماننے والے کو دو قسم کے انسان ٹھہراتے ہیں۔ حالانکہ خدا کے نزدیک ایک ہی قسم ہے۔ کیونکہ جو شخص مجھے نہیں مانتا … وہ مجھے مفتری قرار دیتا ہے اور اگر میں مفتری نہیں تو بلاشبہ وہ کفراس پر پڑے گا… جو مجھے نہیں مانتا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۶۲، خزائن ج۲۲ص۱۶۸)
۸… ’’ہم اپنی بعض کتابوں میں لکھ آئے ہیں کہ اس زمانہ کے ایسے مولوی سجادہ نشین جو متقی نہیں اور زمین کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔ یہ دابتہ الارض ہیں۔‘‘
(نزول المسیح ص۴۳، خزائن ج۱۸ص۴۲۱)
۸… ’’دابتہ الارض جس کا مسیح موعود کے زمانہ میں ظاہر ہونا ابتدا سے مقرر ہے۔ یہی وہ مختلف صورتوں کا جانور ہے جومجھے عالم کشف میں اور دل میں ڈالاگیا کہ یہ طاعون کا کیڑا ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کا نام دابتہ الارض رکھا۔‘‘
(نزول المسیح ص۳۸،۳۹، خزائن ج۱۸ص۴۱۶)
۹… ’’جبرائیل علیہ السلام کے پر بھی تین سو ہیں۔‘‘ (آئینہ کمالات ص۱۲۰، خزائن ج۵ص۱۲۰)
۹… ’’جبرائیل علیہ السلام جس کا سورج سے تعلق ہے۔ وہ بذات خود اور حقیقتاً زمین پر نہیں اترتا۔‘‘ (توضیح مرام ص۳۲، خزائن ج۳ص۸۷)
۱۰… ’’ممکن نہیں کہ نبیوں کی پیش گوئیاں ٹل جائیں۔‘‘
(کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ص۵)
۱۰… ’’عیسیٰ علیہ السلام کی تین پیش گوئیاں جھوٹی نکلیں۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۱۴، خزائن ج۱۹ص۱۲۱)
۱۱… ’’اب کوئی بھی وحی یا ایسا الہام منجانب اﷲنہیں ہوسکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کی تبدیلی یا تغیر کرسکتا ہو۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۳۷، خزائن ج۳ص۱۷۰)
۱۱… ’’میری تعلیم میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور شریعت کے ضروری احکام کی تجدید بھی۔‘‘
(اربعین ص۴،۶حاشیہ، خزائن ج۱۷ص۴۳۵)