مرزاقادیانی محمد مصطفی
منم مسیح زمان ومنم کلیم خدا
منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد
یعنی میں ہی تو مسیح زمان اور کلیم خدا ہوں اور میں نبی محمد مصطفی اور احمد مجتبیٰ ہوں۔
(تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
مرزاقادیانی زندہ علی
’’میں زندہ علی ہوں۔‘‘ (الحکم مورخہ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۵ئ)
مرزاقادیانی کرشن رودرگوپال۱؎
’’ہے رودرگوپال تیری استت گیتا میں لکھی ہے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۲۳۰، خزائن ج۱۷ ص۳۱۷)
’’ایسا ہی میں راجہ کرشن کے رنگ میں بھی ہوں۔ جو ہندو مذہب کے تمام اوتاروں میں سے ایک بڑا اوتار تھا۔ یا یوں کہنا چاہئے کہ روحانی حقیقت کی رو سے میں وہی ہوں۔ یہ میرے خیال اور قیاس سے نہیں بلکہ وہ خدا جو زمین وآسمان کا خدا ہے۔ اس نے یہ میرے پر ظاہر کیا ہے… خدا کا وعدہ تھا کہ آخر زمانہ میں اس (یعنی کرشن) کا بروز یعنی اوتار پیدا کرے۔ سو یہ وعدہ میرے اوتار سے پورا ہوا۔‘‘ (لیکچر سیالکوٹ ص۳۳،۳۴، خزائن ج۲۰ ص۲۲۸،۲۲۹)
مرزاقادیانی برہمن اوتار
’’برہمن اوتار سے مقابلہ کرنا اچھا نہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۹۷، خزائن ج۲۲ ص۱۰۱)
باب نمبر:۲ … قرآنی آیات کا مکرر نزول مرزاقادیانی پر
قرآن مجید میں بہت سی ایسی آیات ہیں۔ جو آنحضرتﷺ کی حیثیت اور مقام۔ ان کی رفعت شان، عظمت وجلال اور پاکیزہ اخلاق سے متعلق ہیں۔ مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ یہ سب میری ہی شان میں وارد ہوئی ہیں۔ خدا نے وہی آیات قرآنی مجھ پر مکرر الہام فرمائیں۔ میرا وہی رتبہ ہے جو رسول پاک کا تھا۔ ’’داعیاً الیٰ اﷲ‘‘ میں ہی ہوں۔ میں ہی ایک روشن چراغ
۱؎ مرزاقادیانی کے ان عجیب وغریب دعاوی کو سن کر لوگوں نے ان کی شان میں بہت کچھ کہا۔ مگر ہم صرف اس قدر عرض کرتے ہیں۔ تم خداوند ہی کہلاؤ خدا اور سہی۔