Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 34

503 - 529
رہنمائی کو قبول کر لیتے تھے۔ کچھ عرصہ کے بعد رواج یا تقلید آباء کا سادہ جذبہ ان باطل عقائد واعمال کا زبردست محافظ بن جاتا تھا۔
	قرآن مجید کا مطالعہ کرو۔ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے مقابلہ میں اہل باطل نے اپنی دانست میں جو سب سے بڑی دلیل پیش کی ہے وہ تقلید آباء ہے جو ضلال وگمراہی کی بہت ہی سادہ اور بدوی قسم کی بنیاد ہے۔
	بخلاف اس کے دور جدید کی ضلالت وگمراہی میں وہ سادگی اور سذاجت نہیں ہے۔ بلکہ دجل وفریب اس کی روح اور اس کی حقیقت ہے۔ اس دور کو ہم بالکل بجا طور پر دجالی دور کے نام سے موسوم کریں گے۔ یہ عنوان اس کی حقیقت کا ترجمان اور دور قدیم کے مقابل میں اس کا امتیازی نشان ہے۔
	دور جدید کے اہم حوادث وانقلابات اور مذہبی رجحانات کو دیکھو تو تمہیں نظر آئے گا کہ خاتم النبیینﷺ کی اعلیٰ تعلیمات اور واضح ہدایت کا مقابلہ کرنے کے لئے شیطان نے بالکل نیا پینترا بدلا ہے اور خیر خالص سے جنگ کرنے کے لئے بالکل نیا نقشہ جنگ (Warstrategy) بنایا ہے۔ جس میں جنگی چالیں (Tagtics) بھی نئی استعمال کر رہا ہے۔ مگر ان سب کی مشترک روح دجل ہے۔ دلیل وبرہان کے محاذ پر شکست کھانے کے باوجود باطل کو اس طرح پیش کرنا کہ اچھے اچھے اہل نظر کو اس پر حق کا دھوکا ہو جائے اور حق کی ایسی تصویر کھینچنا کہ وہ باطل دکھائی دے۔ ظلم کو ایسا لباس فریب پہنانا کہ وہ عین عدل نظر آئے اور عدل کے چہرے کو اس طرح بگاڑنا کہ اس پر ظلم کا گمان ہو۔ مصیبت کا ایسا میک اپ کرنا کہ لوگ اسے عین راحت خیال کریں اور راحت کو اس طرح مسخ کرنا کہ آدمی اس کی تصویر سے بھی ڈریں۔ مختصر یہ کہ دجالیت وفریب کاری اس دور کی ہر باطل تحریک اور ہر ضلال کا عامل غالب (Domaina Ntfactor) ہے۔
	شرک پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے۔ مگر دور قدیم کا مشرک سنگین بتوں کی پرستش کرتا تھا اور کھلم کھلا اپنے شرک کا اقرار کرتا تھا۔ آج کا مشرک پتھروں کے بت نہیں تراشتا۔ بلکہ وہم وخیال کے تیشہ سے کام لیتا ہے۔ وطن، قوم، ملک، انسانیت، نیچر وغیرہ کے ناموں سے نہ معلوم کتنے بتوں کی پرستش آج بھی رائج ہے۔ لیکن کسی کی کیا مجال جو ان مشرکوں کو مشرک کہہ دے۔ ماڈرن شرک، دجالی شرک ہے جس کے ساتھ مشرک توحید کا بھی دعویدار ہوتا ہے۔ آخرت سے روگردانی کر کے دنیا کو جنگ بنادینے کی دجالی خواہش، دور جدید میں جنون کے حدود میں پہنچ گئی ہے۔ پہلے نظام سرمایہ داری اور صنعتی انقلاب نے اس منزل تک پہنچانے کا بلند بانگ دعویٰ کیا۔ مگر کچھ مدت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 4 1
3 کفریات مرزا جناب اسرار احمد آزادؒ 7 1
4 فتنۂ مرزائیت حضرت مولانا محمد امیرالزمان کشمیریؒ 113 1
5 مرزا غلام احمد قادیانی کے شیطانی الہامات اور شیطانی تحریریں جناب ڈاکٹر محمد عبداﷲ خان جتوئی ؒ 245 1
6 حیات عیسیٰ ؑاور مرزاقادیانی کا اقرار وانکار ؍؍ ؍؍ 267 1
7 مرزاقادیانی اور غیرمحرم عورتیں ؍؍ ؍؍ 273 1
9 حیات ونزول مسیح ؑاور مرزاقادیانی ؍؍ ؍؍ 279 1
10 مرزا غلام احمد قادیانی کی خطرناک بیماریاں اور عبرتناک موت ؍؍ ؍؍ 283 1
11 مرزائیت سے توبہ ؍؍ ؍؍ 289 1
12 بناسپتی نبی اور اس کے صحابہ کا چال چلن جناب فرزند توحید صاحبؒ 321 1
13 عبرتناک موت ؍؍ ؍؍ 329 1
14 ربوے کا راسپوٹین یا مذہبی آمر ؍؍ ؍؍ 337 1
15 مسخروں کی محفل یا قادیانی انبیاء ؍؍ ؍؍ 343 1
16 حکومت مغربی پاکستان کے پانچ سوال اور ان کا جواب ؍؍ ؍؍ 361 1
17 علامہ اقبالؒ کا پیغام، ملت اسلامیہ کے نام ؍؍ ؍؍ 383 1
18 مرزاقادیانی زندیق اور حکومت برطانیہ ؍؍ ؍؍ 407 1
19 مسئلہ ختم نبوت علم وعقل کی روشنی میں حضرت مولانا محمد اسحق صدیقی ؒ 415 1
21 آخری نبی ؍؍ ؍؍ 519 1
22 باب نمبر:۱ … الہامی عجائبات 18 3
23 باب نمبر:۲ … قرآنی آیات کا مکرر نزول مرزاقادیانی پر 25 3
24 باب نمبر:۳ … اہانت انبیاء علیہم السلام 33 3
25 باب نمبر:۴ … اہانت قرآن (قرآن میں گالیاں) 45 3
26 باب نمبر:۵ … نبوت مرزاقادیانی 46 3
27 باب نمبر:۶ … امرونہی (تجدید وتنسیخ شریعت) 49 3
28 باب نمبر:۷ … انکار نبوت 53 3
29 باب نمبر:۸ … مرزاقادیانی کی کتب الہامی 54 3
30 باب نمبر:۹ … بعض عقائد خصوصی 59 3
31 باب نمبر:۱۰ … انکار معجزات 62 3
32 باب نمبر:۱۱ … چٹکیاں اور گدگدیاں 65 3
33 باب نمبر:۱۲ … مرزا قادیانی کا متضاد کلام 69 3
34 باب نمبر:۱۳ … مرزاقادیانی کے سفید جھوٹ 73 3
35 باب نمبر:۱۴ … مرزاقادیانی کی بدزبانی 73 3
36 باب نمبر:۱۵ … مسیح مریض 79 3
37 باب نمبر:۱۶ … ہلاکت مرزاقادیانی کے دم سے 82 3
38 باب نمبر:۱۷ … مرزاقادیانی کی پیش گوئیاں 88 3
39 باب نمبر:۱۸ … مرزاقادیانی کا انتقال 105 3
40 باب نمبر:۱۹ … خاتمہ سخن 108 3
41 فتنہ مرزائیت اور علمائے امت 115 4
42 تمام مسلمانان عالم کے متعلق قادیانیوں کا عقیدہ 117 4
43 علمائے دیوبند اور فتنہ قادیانیت 118 4
44 کیا مسئلہ ختم نبوت وردقادیانیت مجلس احرار کا خاص مسئلہ ہے 119 4
45 پاکستان میں فتنہ قادیانیت 119 4
46 فتنہ مرزائیت 120 4
47 متوازی نبوت کا مقصد قیام 123 4
48 فتنہ مرزائیت کے متعلق پاک وہند کی دو عظیم المرتبت شخصیتوں کی رائیں 124 4
49 شاعر اسلام علامہ محمد اقبالؒ کا مطالبہ 125 4
50 حضرت مولانا ابوالکلام آزاد کا فیصلہ کن بیان 126 4
51 قرآن اور مرزائیت 127 4
52 ختم نبوت کے دلائل 128 4
53 احادیث متعلقہ ختم النبوت 141 4
54 ان صحابہ کرامؓ کے اسمائے گرامی جو ختم نبوت کے شاہد ہیں 144 4
55 طبقات المحدثین 145 4
56 طبقات المفسرین 145 4
57 حضرات فقہائے کرام 145 4
58 حضرات متکلمین 145 4
59 مرزاغلام احمد قادیانی کے ذاتی حالات 147 4
60 مرزاغلام احمد قادیانی کی مذہبی زندگی کے تفصیلی دو دور 168 4
61 دور اوّل 194 4
62 دوسرا دور انگریزی اطاعت میں 200 4
63 مرزاغلام احمد قادیانی کی سیاسی زندگی کا تیسرا دور 207 4
64 فتاویٰ علمائے اسلام متعلقہ کفر مرزا 236 4
65 کفر مرزا کے متعلق اسلامی ممالک کے فتاوے 241 4
66 مسئلہ ختم نبوت اور مرزائیت 310 11
67 ختم نبوت کے معنی اور تاجدار مدینہﷺ 313 11
68 مسئلہ ختم نبوت اور صحابہ کرامؓ کا کردار 314 11
69 مرزاغلام احمد قادیانی کا پہلا اعتقاد 315 11
70 مرزاقادیانی کا دوسرا اعتقاد 316 11
71 کلمہ طیبہ میںمحمد رسول اﷲ سے مراد مرزاغلام احمد قادیانی 319 11
73 حصہ اوّل … عقیدہ ختم نبوت عقل کی روشنی میں 436 19
74 باب دوم … ختم نبوت کی ضرورت ومصلحت 454 73
75 باب اوّل 436 73
76 حصہ دوم … عقیدہ ختم نبوت نقل کی روشنی میں 471 19
77 باب اوّل 471 76
78 باب دوم … نزول مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام 489 76
79 عقلی مغالطے 498 19
80 پہلا مغالطہ… آپؐکی امت میں نبی ہوں؟ 498 79
81 دوسرا مغالطہ… تغیرات زمانہ میں نبوت ناگزیر 500 79
82 نقلی مغالطے 508 19
83 پہلا مغالطہ 508 82
84 دوسرا مغالطہ 512 82
85 تیسرا مغالطہ 515 82
Flag Counter