Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 34

466 - 529
مگر یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ نفسیاتی اعتبار سے اس بارے میں اس واقعہ کو بھی بہت بڑا دخل ہے کہ سلسلہ نبوت جاری رہنے کی وجہ سے طبعاً وعادۃً وہ ہر قسم کے علم میں نبی کی تعلیم کا انتظار کرتے تھے۔ ان کی قوت فکریہ اس چیز کی عادی ہوگئی تھی کہ ہر قسم کا علم کسی معتمد ہستی پر اعتماد سے حاصل ہو اور قوت فکریہ پر تفحص وجستجو کا بار نہ پڑے۔
	اگر نبوت ختم نہ ہو جاتی اور محمد رسول اﷲﷺ آخری نبی ورسول کی حیثیت سے کسی دوسرے نبی کی امید منقطع کر کے دنیا کی عادت انتظار کو زائل نہ کر دیتے تو قیامت تک دلیل کو دلیل راہ بنانا دنیا کی سمجھ میں نہ آتا اور علم ودانش کا یہ دروازہ کبھی مفتوح نہ ہوتا۔ اگر ہوتا تو صرف اتنے دن جتنے دن کوئی نبی دنیا میں تشریف رکھتے، علم کا یہ منہاج اور فکر ودانش کا یہ راستہ جس نے ایک طرف امتیوں کی عقل معاد کو بام عروج پر پہنچایا۔ دوسری طرف عقل معاش کو راہ ارتقاء پر گامزن کر کے اسے علوم وفنون کے قیمتی خزانوں سے مالا مال کر دیا۔ یہ خاتم النبیین، سید المرسلین محمد عربیﷺ کا طفیل اور عقیدہ ختم نبوت کا اثر ہے۔ اسی سچے عقیدے نے پہلے اہل اسلام خصوصاً صحابہ کرامؓ کو سند کے موقع پر سند اور دلیل کو سرچشمہ علم وحکمت قرار دینے پر آمادہ کیا۔ پھر ان کے اثر اور ان کی تعلیمات وطرز فکر کی روشنی نے غیر مسلموں کی آنکھیں بھی کھول دیں اور انہیں بھی دلیل وحجت کی راہ نظر پڑی اور علم کا وہ راستہ بھی انہیں نظر آگیا جس سے وہ بالکل آشنا نہ تھے اور اگر دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کا وجود نہ ہوتا تو قیامت تک ان کا ذہن علم ودانش کے اس راستہ تک نہ پہنچ سکتا۔ علوم وفنون ٹھٹھر کر رہ جاتے اور ارتقاء کے بام بلند تک ان کا پہنچنا محال ہو جاتا۔
اجتماعیات سے مناسبت
	عمرانیات (SDCIALOGY) کا طالب علم جانتا ہے کہ خاندان نے قبیلہ کی شکل اختیار کی اور قبائل نے قوم وسلطنت کی تعمیر کی تاریخ شاہد ہے کہ انفرادیت سے اجتماعیت کی طرف ترقی کا رجحان نوع انسانی میں دور گذشتہ میں برابر بڑھتا رہا ہے اور نبی کریمﷺ کی بعثت کے وقت بھی انسانیت اسی راہ پر تیزی کے ساتھ گامزن تھی۔ لیکن اس کے بعد اس کی رفتار اور بھی تیز ہوگئی۔ یہاں تک کہ آج انسان کا رجحان اجتماعیت ایسے مقام پر ہے جہاں کوئی فرد واحد انفرادیت وعلیحدگی کا تصور بھی بمشکل کر سکتا ہے یہی نہیں بلکہ کوئی قوم بھی دوسری اقوام سے علیحدگی واستغناء کا تصور نہیں کر سکتی۔ انسان کا طبعی رجحان اجتماع ان کا اصل سبب ہے۔ مگر تمدن کی ترقی نے اس رجحان کو دو چند قوی اور اس کی رفتار کو تیز سے تیز کر دیا۔ رسل ورسائل اور حمل ونقل کی روز افزوں سہولتوں کی وجہ سے زمین کی طنا بیں کھینچ گئی ہیں اور پورا کرۂ ارض گویا ایک ملک بن چکا ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 4 1
3 کفریات مرزا جناب اسرار احمد آزادؒ 7 1
4 فتنۂ مرزائیت حضرت مولانا محمد امیرالزمان کشمیریؒ 113 1
5 مرزا غلام احمد قادیانی کے شیطانی الہامات اور شیطانی تحریریں جناب ڈاکٹر محمد عبداﷲ خان جتوئی ؒ 245 1
6 حیات عیسیٰ ؑاور مرزاقادیانی کا اقرار وانکار ؍؍ ؍؍ 267 1
7 مرزاقادیانی اور غیرمحرم عورتیں ؍؍ ؍؍ 273 1
9 حیات ونزول مسیح ؑاور مرزاقادیانی ؍؍ ؍؍ 279 1
10 مرزا غلام احمد قادیانی کی خطرناک بیماریاں اور عبرتناک موت ؍؍ ؍؍ 283 1
11 مرزائیت سے توبہ ؍؍ ؍؍ 289 1
12 بناسپتی نبی اور اس کے صحابہ کا چال چلن جناب فرزند توحید صاحبؒ 321 1
13 عبرتناک موت ؍؍ ؍؍ 329 1
14 ربوے کا راسپوٹین یا مذہبی آمر ؍؍ ؍؍ 337 1
15 مسخروں کی محفل یا قادیانی انبیاء ؍؍ ؍؍ 343 1
16 حکومت مغربی پاکستان کے پانچ سوال اور ان کا جواب ؍؍ ؍؍ 361 1
17 علامہ اقبالؒ کا پیغام، ملت اسلامیہ کے نام ؍؍ ؍؍ 383 1
18 مرزاقادیانی زندیق اور حکومت برطانیہ ؍؍ ؍؍ 407 1
19 مسئلہ ختم نبوت علم وعقل کی روشنی میں حضرت مولانا محمد اسحق صدیقی ؒ 415 1
21 آخری نبی ؍؍ ؍؍ 519 1
22 باب نمبر:۱ … الہامی عجائبات 18 3
23 باب نمبر:۲ … قرآنی آیات کا مکرر نزول مرزاقادیانی پر 25 3
24 باب نمبر:۳ … اہانت انبیاء علیہم السلام 33 3
25 باب نمبر:۴ … اہانت قرآن (قرآن میں گالیاں) 45 3
26 باب نمبر:۵ … نبوت مرزاقادیانی 46 3
27 باب نمبر:۶ … امرونہی (تجدید وتنسیخ شریعت) 49 3
28 باب نمبر:۷ … انکار نبوت 53 3
29 باب نمبر:۸ … مرزاقادیانی کی کتب الہامی 54 3
30 باب نمبر:۹ … بعض عقائد خصوصی 59 3
31 باب نمبر:۱۰ … انکار معجزات 62 3
32 باب نمبر:۱۱ … چٹکیاں اور گدگدیاں 65 3
33 باب نمبر:۱۲ … مرزا قادیانی کا متضاد کلام 69 3
34 باب نمبر:۱۳ … مرزاقادیانی کے سفید جھوٹ 73 3
35 باب نمبر:۱۴ … مرزاقادیانی کی بدزبانی 73 3
36 باب نمبر:۱۵ … مسیح مریض 79 3
37 باب نمبر:۱۶ … ہلاکت مرزاقادیانی کے دم سے 82 3
38 باب نمبر:۱۷ … مرزاقادیانی کی پیش گوئیاں 88 3
39 باب نمبر:۱۸ … مرزاقادیانی کا انتقال 105 3
40 باب نمبر:۱۹ … خاتمہ سخن 108 3
41 فتنہ مرزائیت اور علمائے امت 115 4
42 تمام مسلمانان عالم کے متعلق قادیانیوں کا عقیدہ 117 4
43 علمائے دیوبند اور فتنہ قادیانیت 118 4
44 کیا مسئلہ ختم نبوت وردقادیانیت مجلس احرار کا خاص مسئلہ ہے 119 4
45 پاکستان میں فتنہ قادیانیت 119 4
46 فتنہ مرزائیت 120 4
47 متوازی نبوت کا مقصد قیام 123 4
48 فتنہ مرزائیت کے متعلق پاک وہند کی دو عظیم المرتبت شخصیتوں کی رائیں 124 4
49 شاعر اسلام علامہ محمد اقبالؒ کا مطالبہ 125 4
50 حضرت مولانا ابوالکلام آزاد کا فیصلہ کن بیان 126 4
51 قرآن اور مرزائیت 127 4
52 ختم نبوت کے دلائل 128 4
53 احادیث متعلقہ ختم النبوت 141 4
54 ان صحابہ کرامؓ کے اسمائے گرامی جو ختم نبوت کے شاہد ہیں 144 4
55 طبقات المحدثین 145 4
56 طبقات المفسرین 145 4
57 حضرات فقہائے کرام 145 4
58 حضرات متکلمین 145 4
59 مرزاغلام احمد قادیانی کے ذاتی حالات 147 4
60 مرزاغلام احمد قادیانی کی مذہبی زندگی کے تفصیلی دو دور 168 4
61 دور اوّل 194 4
62 دوسرا دور انگریزی اطاعت میں 200 4
63 مرزاغلام احمد قادیانی کی سیاسی زندگی کا تیسرا دور 207 4
64 فتاویٰ علمائے اسلام متعلقہ کفر مرزا 236 4
65 کفر مرزا کے متعلق اسلامی ممالک کے فتاوے 241 4
66 مسئلہ ختم نبوت اور مرزائیت 310 11
67 ختم نبوت کے معنی اور تاجدار مدینہﷺ 313 11
68 مسئلہ ختم نبوت اور صحابہ کرامؓ کا کردار 314 11
69 مرزاغلام احمد قادیانی کا پہلا اعتقاد 315 11
70 مرزاقادیانی کا دوسرا اعتقاد 316 11
71 کلمہ طیبہ میںمحمد رسول اﷲ سے مراد مرزاغلام احمد قادیانی 319 11
73 حصہ اوّل … عقیدہ ختم نبوت عقل کی روشنی میں 436 19
74 باب دوم … ختم نبوت کی ضرورت ومصلحت 454 73
75 باب اوّل 436 73
76 حصہ دوم … عقیدہ ختم نبوت نقل کی روشنی میں 471 19
77 باب اوّل 471 76
78 باب دوم … نزول مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام 489 76
79 عقلی مغالطے 498 19
80 پہلا مغالطہ… آپؐکی امت میں نبی ہوں؟ 498 79
81 دوسرا مغالطہ… تغیرات زمانہ میں نبوت ناگزیر 500 79
82 نقلی مغالطے 508 19
83 پہلا مغالطہ 508 82
84 دوسرا مغالطہ 512 82
85 تیسرا مغالطہ 515 82
Flag Counter