Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 34

459 - 529
خواہ وہ فلسفہ کی صورت میں ہو یا دینیات کی شکل میں۔ مابعد الطبعیات کو جو اہمیت دی گئی۔ اس کی نصف بھی اس کی کسی شاخ کو حاصل نہ ہوئی۔ مگر باوجود دقیقہ رس عقل وفہم کے ان قوموں میں سائنس کا نام بھی نہیں ملتا۔ کیا یہ اس کی علامت نہیں کہ نوع انسانی کی عقل معاد اپنی بالیدگی پر تھی تو اس کی عقل معاش کا نشوونما رکا ہوا تھا۔ انسان مادی علوم کا پیاسا تھا اور ان سے سیراب ہونا چاہتا تھا۔ لیکن علوم معاش کی پیاس اس میں اس شدت کے ساتھ نہیں پیدا ہوئی تھی۔ خاتم النبیین نے تشریف لاکر آب حیات سے اسے سیراب کیا۔ جس نے پیا اس کی عقل معاد کمال کو پہنچی۔ جس نے اس سے روگردانی کی اس کی عقل معاد سیراب سے دھوکہ کھا کر ہلاک ہوئی اور محروم کمال رہی۔ یہ تقسیم افراد کے اعتبار سے ہے۔ ورنہ انسان بحیثیت نوع کی عقل معاد خاتم النبیین کی تعلیمات سے ترتیب پاکر بام عروج وکمال پر پہنچی۔ اس کی تکمیل کے بعد نوع کی عقل معاش میں بھی نشوونما اور بلوغ کے آثار پیدا ہوئے۔ تاآنکہ اس کی رفتار ترقی روز بروز تیز سے تیز تر ہوتی گئی۔ اگر ختم نبوت سے عقل معاد کی تکمیل نہ ہوگئی ہوتی تو عقل معاش ہرگز میدان ترقی میں گامزن نہ ہوگی۔
	یہ بھاپ اور برق کی قوتوں کی دریافت، یہ بحروبر کی تسخیر، یہ دوش ہوا کی سواری یہ ذرات وتوانائی کے حیرت خیز آثار، یہ صوت وصورت کے محیر العقول شاہکار، یہ عجیب وغریب ایجادات واختراعات، عقل معاش کے تعجب خیز ارتقاء کے بدیہی آثار ودلائل ہیں۔ لیکن سب درحقیقت ختم نبوت کے طفیل میں دنیانے حاصل کئے ہیں۔ اگر نبوت ختم نہ ہوتی، اگر محمد رسول اﷲﷺ آخری نبی ورسول نہ ہوتے۔ جن کی تعلیمات اور جن کے فیوض وبرکات نے عقل معاد کی تکمیل فرمائی۔ علوم معاد کو ان کے انتہائی عروج پر پہنچایا اور نوع انسانی کو اپنی دوسری قوت کی طرف متوجہ ہونے کے لئے اس طرف سے مطمئن وفارغ کر دیا تو ہرگز ہرگز ان ترقیات کا نام ونشان بھی نہ ہوتا۔ بے شک محمد رسول اﷲﷺ خاتم النبیین ہیں اور آپ کے بعد کسی نبی ورسول کی بعثت نہ ہوئی ہے نہ کبھی ہوگی۔
ابتلاء عظیم سے حفاظت
	قرآن مجید نے امم سابقہ کے حالات کو عبرت ونصیحت کے لئے بیان فرمایا ہے۔ عاد وثمو، اصحاب الایکہ، قوم تبع وغیرہ بہت سی قومیں اور امتیں عذاب الٰہی میں گرفتار ہوکر صفحۂ ہستی سے حرف غلط کی طرح محو کر دی گئیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ ان کی تباہی کا راز کیا تھا؟ شرک وکفر؟ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 4 1
3 کفریات مرزا جناب اسرار احمد آزادؒ 7 1
4 فتنۂ مرزائیت حضرت مولانا محمد امیرالزمان کشمیریؒ 113 1
5 مرزا غلام احمد قادیانی کے شیطانی الہامات اور شیطانی تحریریں جناب ڈاکٹر محمد عبداﷲ خان جتوئی ؒ 245 1
6 حیات عیسیٰ ؑاور مرزاقادیانی کا اقرار وانکار ؍؍ ؍؍ 267 1
7 مرزاقادیانی اور غیرمحرم عورتیں ؍؍ ؍؍ 273 1
9 حیات ونزول مسیح ؑاور مرزاقادیانی ؍؍ ؍؍ 279 1
10 مرزا غلام احمد قادیانی کی خطرناک بیماریاں اور عبرتناک موت ؍؍ ؍؍ 283 1
11 مرزائیت سے توبہ ؍؍ ؍؍ 289 1
12 بناسپتی نبی اور اس کے صحابہ کا چال چلن جناب فرزند توحید صاحبؒ 321 1
13 عبرتناک موت ؍؍ ؍؍ 329 1
14 ربوے کا راسپوٹین یا مذہبی آمر ؍؍ ؍؍ 337 1
15 مسخروں کی محفل یا قادیانی انبیاء ؍؍ ؍؍ 343 1
16 حکومت مغربی پاکستان کے پانچ سوال اور ان کا جواب ؍؍ ؍؍ 361 1
17 علامہ اقبالؒ کا پیغام، ملت اسلامیہ کے نام ؍؍ ؍؍ 383 1
18 مرزاقادیانی زندیق اور حکومت برطانیہ ؍؍ ؍؍ 407 1
19 مسئلہ ختم نبوت علم وعقل کی روشنی میں حضرت مولانا محمد اسحق صدیقی ؒ 415 1
21 آخری نبی ؍؍ ؍؍ 519 1
22 باب نمبر:۱ … الہامی عجائبات 18 3
23 باب نمبر:۲ … قرآنی آیات کا مکرر نزول مرزاقادیانی پر 25 3
24 باب نمبر:۳ … اہانت انبیاء علیہم السلام 33 3
25 باب نمبر:۴ … اہانت قرآن (قرآن میں گالیاں) 45 3
26 باب نمبر:۵ … نبوت مرزاقادیانی 46 3
27 باب نمبر:۶ … امرونہی (تجدید وتنسیخ شریعت) 49 3
28 باب نمبر:۷ … انکار نبوت 53 3
29 باب نمبر:۸ … مرزاقادیانی کی کتب الہامی 54 3
30 باب نمبر:۹ … بعض عقائد خصوصی 59 3
31 باب نمبر:۱۰ … انکار معجزات 62 3
32 باب نمبر:۱۱ … چٹکیاں اور گدگدیاں 65 3
33 باب نمبر:۱۲ … مرزا قادیانی کا متضاد کلام 69 3
34 باب نمبر:۱۳ … مرزاقادیانی کے سفید جھوٹ 73 3
35 باب نمبر:۱۴ … مرزاقادیانی کی بدزبانی 73 3
36 باب نمبر:۱۵ … مسیح مریض 79 3
37 باب نمبر:۱۶ … ہلاکت مرزاقادیانی کے دم سے 82 3
38 باب نمبر:۱۷ … مرزاقادیانی کی پیش گوئیاں 88 3
39 باب نمبر:۱۸ … مرزاقادیانی کا انتقال 105 3
40 باب نمبر:۱۹ … خاتمہ سخن 108 3
41 فتنہ مرزائیت اور علمائے امت 115 4
42 تمام مسلمانان عالم کے متعلق قادیانیوں کا عقیدہ 117 4
43 علمائے دیوبند اور فتنہ قادیانیت 118 4
44 کیا مسئلہ ختم نبوت وردقادیانیت مجلس احرار کا خاص مسئلہ ہے 119 4
45 پاکستان میں فتنہ قادیانیت 119 4
46 فتنہ مرزائیت 120 4
47 متوازی نبوت کا مقصد قیام 123 4
48 فتنہ مرزائیت کے متعلق پاک وہند کی دو عظیم المرتبت شخصیتوں کی رائیں 124 4
49 شاعر اسلام علامہ محمد اقبالؒ کا مطالبہ 125 4
50 حضرت مولانا ابوالکلام آزاد کا فیصلہ کن بیان 126 4
51 قرآن اور مرزائیت 127 4
52 ختم نبوت کے دلائل 128 4
53 احادیث متعلقہ ختم النبوت 141 4
54 ان صحابہ کرامؓ کے اسمائے گرامی جو ختم نبوت کے شاہد ہیں 144 4
55 طبقات المحدثین 145 4
56 طبقات المفسرین 145 4
57 حضرات فقہائے کرام 145 4
58 حضرات متکلمین 145 4
59 مرزاغلام احمد قادیانی کے ذاتی حالات 147 4
60 مرزاغلام احمد قادیانی کی مذہبی زندگی کے تفصیلی دو دور 168 4
61 دور اوّل 194 4
62 دوسرا دور انگریزی اطاعت میں 200 4
63 مرزاغلام احمد قادیانی کی سیاسی زندگی کا تیسرا دور 207 4
64 فتاویٰ علمائے اسلام متعلقہ کفر مرزا 236 4
65 کفر مرزا کے متعلق اسلامی ممالک کے فتاوے 241 4
66 مسئلہ ختم نبوت اور مرزائیت 310 11
67 ختم نبوت کے معنی اور تاجدار مدینہﷺ 313 11
68 مسئلہ ختم نبوت اور صحابہ کرامؓ کا کردار 314 11
69 مرزاغلام احمد قادیانی کا پہلا اعتقاد 315 11
70 مرزاقادیانی کا دوسرا اعتقاد 316 11
71 کلمہ طیبہ میںمحمد رسول اﷲ سے مراد مرزاغلام احمد قادیانی 319 11
73 حصہ اوّل … عقیدہ ختم نبوت عقل کی روشنی میں 436 19
74 باب دوم … ختم نبوت کی ضرورت ومصلحت 454 73
75 باب اوّل 436 73
76 حصہ دوم … عقیدہ ختم نبوت نقل کی روشنی میں 471 19
77 باب اوّل 471 76
78 باب دوم … نزول مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام 489 76
79 عقلی مغالطے 498 19
80 پہلا مغالطہ… آپؐکی امت میں نبی ہوں؟ 498 79
81 دوسرا مغالطہ… تغیرات زمانہ میں نبوت ناگزیر 500 79
82 نقلی مغالطے 508 19
83 پہلا مغالطہ 508 82
84 دوسرا مغالطہ 512 82
85 تیسرا مغالطہ 515 82
Flag Counter