ج… ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کسی فاحشہ کے گھر میں چلے جانا اور اس کا عطر پیش کردہ جو حلال وجہ سے تھا۔ استعمال کرنا۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۹۷، خزائن ج۵ ص۵۹۷)
د… ’’ایک دفعہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر آئے تھے تو اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ کئی کروڑ مشرک دنیا میں ہوگئے۔ دوبارہ آکر وہ کیا بنائیںگے کہ لوگ ان کے آنے کے خواہشمند ہوں۔‘‘ (بدر ج۶ نمبر۱۹ ص۵، مورخہ ۹؍مئی ۱۹۰۷ئ،ملفوظات ج۹ ص۲۴۳)
ہ… ’’حضرت مسیح علیہ السلام ہدایت توحید اور دینی استقامتوں کو دلوں میں قائم کرنے میں … قریب قریب ناکام رہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۱۰،۳۱۱ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۸)
و… ’’مسیح علیہ السلام کی راست بازی اپنے زمانے کے راست بازوں سے بڑھ کر ثابت نہیں ہوئی۔‘‘ (دافع البلاء ص۴، خزائن ج۱۸ ص۲۲۰)
ز… ’’مسیح علیہ السلام کا بغیر باپ پیدا ہونا میری نگاہ میں کچھ عجوبہ بات نہیں… برسات آتی ہے تو ضرور باہر جاکر دیکھئے۔ کتنے کیڑے مکوڑے بغیر ماں باپ پیدا ہو جاتے ہیں۔‘‘ (جنگ مقدس ص۱۹۸،۱۹۹، خزائن ج۶ ص۲۸۰،۲۸۱)
یہ سب مجموعہ خرافات اور گلدستہ لغویات مرزاقادیانی کی تحریرات سے انتخاب کر کے ہم نے پیش کر دیا۔ بتاؤ اب بھی کوئی عذر باقی ہے۔ کوئی حیلہ ہے جو چل سکے۔ ہے کوئی تاویل ممکن جو پیش کی جاسکے۔ مگر پھر بھی اگر تم اپنے راگ الاپے جاؤ اور کہو کہ مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ ہم نے مسیح علیہ السلام کی مطلق توہین نہیں کی۔
کوئی انسان حسین علیہ السلام جیسے یا حضرت عیسیٰ علیہ السلام جیسے راست باز پر بدزبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔ (اعجاز احمدی ص۳۸، خزائن ج۱۹ ص۱۴۹) اور بقول ملا آں باشد کہ چپ نشود۔ تم چخ چخ کئے جاؤ تو جانو۔ ہم اتمام حجت کر چکے ؎
مانو نہ مانو جان جہاں اختیار ہے
ہم نیک وبد حضور کو سمجھائے جاتے ہیں
اب ایک اور بات باقی اور لازم ہے کہ اس بحث کو مکمل کرنے کے لئے اس کا بھی ذکر کیا جائے۔ ممکن ہے کہ کوئی مرزائی کہے کہ مرزاقادیانی نے جو کچھ لکھا الزامی جواب کے طور پر لکھا۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ یہ کیا الزامی جواب ہے۔ جس کی زد کے نیچے خود الزام دینے والا آجائے۔ اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام سچے نبی ہیں اور مرزاقادیانی ان پر ایمان رکھتے ہیں تو وہ کیونکر ان کے حق