مرزاقادیانی کا اپنا فعل
’’بیان کیا مجھ سے مولوی رحیم بخش صاحب نے کہ بیان کیا مجھ سے مرزاسلطان احمد نے کہ جو عورت والد صاحب کو کھانا دینے جاتی تھی وہ بعض اوقات واپس آکر کہتی تھی۔ میاں ان کو یعنی حضرت صاحب کو کیا ہوش ہے یا کتابیں ہیں اور یا یہ ہیں۔‘‘
(سیرۃ المہدی حصہ اوّل ص۲۳۴، روایت ۲۳۴)
پاخانہ میں لوٹا رکھنے والی غیر محرم عورت
۲… ’’ایک دن آپ نے کسی خادمہ سے فرمایا کہ آپ کے لئے پاخانہ میں لوٹا رکھ دے۔ اس نے غلطی سے تیز گرم پانی کا لوٹا رکھ دیا۔ جب حضرت مسیح موعود فارغ ہوکر باہر تشریف لائے تو دریافت فرمایا کہ لوٹا کس نے رکھا تھا۔ جب بتایا گیا کہ فلاں خادمہ نے رکھا تھا تو آپ نے اسے بلوایا اور اسے اپنا ہاتھ آگے کرنے کو کہا اور پھر اس کے ہاتھ پر آپ نے اس لوٹے کا بچا ہوا پانی بہا دیا۔‘‘ (سیرۃ المہدی حصہ سوم ص۲۴۳، روایت ۸۴۷)
خاص خدمت گار غیر محرم عورت
۳… ’’ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ڈاکٹر نور محمد صاحب لاہوری کی بیوی ڈاکٹرنی کے نام سے مشہور تھی۔ وہ مدتوں قادیان آکر حضور کے مکان میں رہی اور حضور کی خدمت کرتی تھی۔ جب وہ فوت ہوگئی تو اس کا ایک دوپٹہ حضرت صاحب نے یاد دہانی کے لئے بیت الدعا کی کھڑکی کی ایک آہنی سلاخ سے بندھوا دیا۔‘‘
(سیرۃ المہدی حصہ سوم ص۱۲۶، روایت ۶۸۸)
غیر محرم عورت بھانو پاؤں دبایا کرتی تھی
۴… ’’ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ام