پھر میرا ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ جس میں بجز سانپوں کے میں نے کچھ نہیں پایا اور جس کی نسبت میں اپنی کتاب انجام آتھم میں مولویوں کی سخت دلی کو دیکھ کر تحریری وعدہ کر چکا ہوں کہ آئندہ ہم ان کے ساتھ مباحثات مذکورہ نہیں کریںگے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۲، خزائن ج۱۷ ص۸۹)
مرزائیوں کے سوا باقی سب لوگ چوہڑے چمار رہ جائیںگے
’’اﷲتعالیٰ کے فضل وکرم سے وہ بنیاد جو اس وقت کمزور نظر آتی ہے اس پر ایک عظیم الشان عمارت تعمیر ہوگئی۔ ایسی عظیم الشان کہ ساری دنیا اس (مرزائیت) کے اندر آجائے گی اور جو لوگ باہر رہیں گے ان کی کوئی حیثیت کچھ نہیں ہوگی۔‘‘ جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے۔
’’ایسے لوگوں کی حیثیت چوہڑے اور چماروں کی ہوگی۔ جیسے کہ موجودہ زمانہ میں چوہڑوں چماروں کی ہے۔‘‘ (اخبار الفضل قادیان ج۲۰ نمبر۹ ص۵، مورخہ ۲۹؍جنوری ۱۹۳۳ئ)
اسلام سے مراد مرزائیت ہے
’’یہ سلسلہ (مرزائیت) پھیلے گا۔ مشرق، مغرب، شمال، جنوب ہیں۔ بلکہ دنیا میں اسلام سے مراد یہی سلسلہ ہوگا۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۹۶، خزائن ج۱۷ ص۱۸۲)
مرزاقادیانی کی شیطانی تحریریں
۱… ’’ہمارے نبیﷺ کے نشان اور معجزات شمار کے رو سے تین ہزار کے ہیں۔‘‘ (کتاب البریہ ص۱۳۶ حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۱۵۴)
۲… ’’میری تائید میں اس نے وہ نشان ظاہر کئے ہیں۔ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۴۶، خزائن ج۲۲ ص۴۸)
۳… ’’آنحضرتﷺ کی حیات میں ہدایت کا ذخیرہ مکمل ہوگیا۔ مگر اشاعت ابھی ناقص ہے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۱۷۵، خزائن ج۱۷ ص۲۶۰)
۴… ’’وہ عالمگیر غلبہ آنحضرتﷺ کے زمانہ میں ظہور میں نہیں آیا۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۸۳، خزائن ج۲۳ ص۹۱)
۵… ’’خدا تعالیٰ نے آنحضرتﷺ کو چھپانے کے لئے ایسی ذلیل جگہ تلاش کی جو نہایت متعفن اور تاریک اور تنگ اور حشرات الارض کی نجاست کی جگہ تھی۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۱۱۹، خزائن ج۱۷ ص۲۰۵)