ماں اور دادیاں اور نانیاں ایسے ہی کام میں مشغول رہی ہیں اور سب مردار کھاتے اور گوہ اٹھاتے ہیں۔ ممکن ہے کہ خدا کا ایسا فضل اس پر ہو کہ وہ رسول اور نبی بھی بن جائے اور اسی گاؤں کے شریف لوگوں کی طرف دعوت کا پیغام لے کر آوے اور کہے کہ جو شخص تم میں میری اطاعت نہیں کرے گا خدا اسے جہنم میں ڈال دے گا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۶۷، خزائن ج۱۵ ص۲۷۹)
نبیوں نے بھی غلطیاں کی تھیں
’’جس قسم کا کوئی اعتراض انہوں نے ان پیش گوئیوں کی نسبت کیا ہے۔ کیا دوسرے انبیاء میں نہیں پائی جاتی؟ کیا وہ نہیں جانتے کہ قطع نظر دوسرے انبیاء کے خود ہمارے نبیﷺ جو سب نبیوں سے افضل اور خاتم النبیین ہیں۔ اس اجتہادی غلطی سے محفوظ نہیں رہے کہ کیا حدیبیہ کا سفر اجتہادی غلطی نہیں تھی۔ یمامہ کی ہجرت کو اپنی ہجرت کا مقام خیال کرنا اجتہادی غلطی نہ تھی۔ کیا اور بھی اجتہادی غلطیاں نہ تھیں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۹۰، خزائن ج۲۲ ص۴۰۵)
’’خدا نے اپنے نبی کو شق القمر کا معجزہ دیا۔ سو اس جگہ بھی شمس اور قمر کا کسوف اور خسوف کا معجزہ عنایت ہوا۔‘‘ (حجتہ اﷲ ص۱۴، خزائن ج۱۲ ص۱۶۲)
حضور نبی تراش تھے
’’آپ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا۔ یعنی آپ کی پیروی کمال نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ نبی تراش ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۹۷، خزائن ج۲۲ ص۱۰۰)
معراج کشفی تھا
۱… ’’معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہیں تھا۔ بلکہ وہ ایک اعلیٰ درجہ کا کشف تھا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۴۷، خزائن ج۳ ص۱۲۶ حاشیہ)
۲… ’’معراج کے لئے رات اس لئے مقرر کی گئی کہ معراج کشف کی قسم تھا اور کشف اور خواب کے لئے رات موزؤں ہے۔ اگر بیداری کا معاملہ ہوتا تو دن موزؤں ہوتا۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۱۲۷، خزائن ج۱۷ ص۳۱۰حاشیہ)
کوئی مہدی آنے والا نہیں
’’کوئی مہدی آنے والا نہیں۔ یہ سب حدیثیں موضوع اور بے بنیاد ہیں۔‘‘
(کشف الغطاء ص۱۲، خزائن ج۱۴ ص۱۹۳)