مرزا قادیانی لوگوں کا امام
اے مرزاقادیانی میں تجھے لوگوں کا امام بناؤں گا۔
(انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵)
مرزاقادیانی ابراہیم
’’واتخذوا من مقام ابراہیم مصلی‘‘ اس طرف اشارہ کرتی ہے۔ جب امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیںگے تب آخر زمانہ مین ایک ابراہیم پیدا ہوگا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا جو اس ابراہیم کا پیرو ہوگا۔ (اربعین نمبر۳ ص۳۲، خزائن ج۱۷ ص۴۲۱)
مرزاقادیانی آدم
’’اس عاجز کو آدم اور خلیفتہ اﷲ کہا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۹۵، خزائن ج۳ ص۴۷۵)
’’اے آدم تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۷۶، خزائن ج۲۲ ص۷۹)
مرزاقادیانی موسیٰ، یعقوب، آدم واحمد
میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
(براہین احمدیہ حصہ ۵ ص۱۰۳، خزائن ج۲۱ ص۱۳۳)
آدمم نیز احمد مختار
دربرم جامہ ہمہ ابرار
میں آدم ہوں اور احمد مختار ہوں۔ جملہ ابرار کے جامۂ فضیلت میرے زیب تن ہیں۔
(درثمین فارسی ص۱۷۱)
مرزاقادیانی مسیح
’’انت الشیخ المسیح‘‘ تو بزرگ مسیح ہے۔
(حقیقت الوحی ص۹۰، خزائن ج۳۲ ص۹۳)
مرزاقادیانی نوح
’’اے نوح اپنی خواب پوشید رکھ۔‘‘ (انجام آتھم ص۶۱، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)