کتابیں بھیجیں۔ جن میں بڑے بڑے مضمون اس گورنمنٹ کی شکر گذاری اور جہاد کی مخالفت کے بارے میں تھے۔ (مندرجہ تبلیغ رسالت ج۱۰ ص۲۸، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۴۴۵)
بے مثل خیرخواہی
میرے اس دعوے پر کہ میں گورنمنٹ برطانیہ کا سچا خیرخواہ ہوں۔ دو ایسے شاہد ہیں کہ اگر سول ملٹری جیسا لاکھ پرچہ بھی ان کے مقابلہ پر کھڑا ہو تب بھی وہ دروغ گو ثابت ہوگا۔ اوّل یہ کہ علاوہ اپنے والد مرحوم کی خدمت کے میں سولہ برس سے ابرابر اپنی تالیفات میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ مسلمانان ہند پر اطاعت گورنمنٹ برطانیہ فرض اور جہاد حرام ہے۔ دوسری یہ کہ میں نے کئی کتابیں عربی فارسی تالیف کر کے غیر ملکوں میں بھیجی ہیں۔ جن میں برابر یہ ہی تاکید اور یہی مضمون ہے۔ پس اگر کوئی نہ اندیش یہ خیال کرے کہ سولہ برس کی کارروائی میری کس نفاق پر مبنی ہے تو اس بات کا اس کے پاس کیا جواب ہے کہ جو کتابیں عربی وفارسی روم اور شام اور مصر اور مکہ اور مدینہ وغیرہ ممالک میں بھیجی گئیں اور ان میں نہایت تاکید سے گورنمنٹ انگریزی کی خوبیاں بیان کی گئیں ہیں۔ کیونکر نفاق پر مبنی ہوسکتی ہیں؟ جس قدر میں نے کارروائی گورنمنٹ کی خیرخواہی کے لئے کی ہے۔ اس کی نظیر نہیں ملے گی۔
(مندرجہ تبلیغ رسالت ج۳ ص۱۹۷،۱۹۸، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۱۲۸)
میں گورنمنٹ برطانیہ کا تعویذ ہوں
اطلاع! (براہین احمدیہ ص۲۴۱) میں ایک پیش گوئی گورنمنٹ برطانیہ کے متعلق ہے اور وہ یہ ہے: ’’وماکان اﷲ لیعذبہم وانت فیہم اینما تولوا فثم وجہ اﷲ‘‘ یعنی خدا ایسا نہیں ہے کہ اس (برطانیہ) گورنمنٹ کو کچھ تکالیف پہنچائے۔ حالانکہ تو ان کی عملداری میں رہتا ہو۔ جدھر تیرا منہ خدا کا اسی طرف منہ ہے… اب گورنمنٹ شہادت دے سکتی ہے کہ اس کو میرے زمانہ میں کیاکیا فتوحات نصیب ہوئیں۔ یہ الہام سترہ برس کا ہے۔ کیا یہ انسان کا فعل ہوسکتا ہے۔ غرض میں گورنمنٹ کے لئے بمنزلہ حرز سلطنت ہوں۔
(تبلیغ رسالت ج۶ ص۶۹،مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۳۷۰،۳۷۱)
برطانیہ کے بڑے احسان ہیں
گورنمنٹ برطانیہ کے ہم پر بڑے احسان ہیں اور ہم بڑے آرام اور اطمینان سے