سروں پر بعافیت قائم ودائم رکھے۔
اور میں استاذِ محترم حضرت مولانا مفتی عبد الباری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا بھی ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنی بہت ساری مصروفیات اور مشاغل کے باوجود نہ صرف حوصلہ افزائی کے کلمات بقید قلم فرمائے،بلکہ بدعت کی قباحت وشناعت کو واضح کرنے کے لیے تفصیلی اور جامع ومانع مواد تحریر فرمایا۔
آخر میں بندہ دربارِ خداوندی میں دعا گو ہے کہ وہ اس کاوِش میں ہر معین وممد بالخصوص برادرِ مکرم حضرت مفتی طارق امیر خان صاحب حفظہ اللہ (فاضل مدرسہ عربیہ رائے ونڈ، ومتخصص فی الحدیث النبویﷺ جامعہ فاروقیہ کراچی)کو اپنی شایانِ شان جزائے خیر عطا فرمائے [کہ حضرت مفتی صاحب نے بلفظہٖ اس مجموعے کو دیکھا اور مفید مشوروں اور آراء سے راہ نمائی بھی فرمائی] اور اس ادنیٰ سی کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازتے ہوئے امت کے لیے نافع بنائے اور مزید سے مزید کی توفیق عطا فرمائے۔
تحقیق وجمع
مفتی محمد راشد ڈَسکوی عفا اللہ عنہ
رفیق شعبہ تصنیف و تالیف واستاذ جامعہ فاروقیہ کراچی
۱۹ ؍ ربیع الاول ؍ ۱۴۳۵ہجری
۲۱ / جنوری /۲۰۱۴ ء