ہے۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
مَنْ لَمْ تَنْہَہٗ صَلاَ تُہٗ عَنِ الْفَحْشَائِ وَالْمُنْکَرِ فَلاَ صَلاَۃَ لَہٗ۔ (طبرانی)
ترجمہ: جس شخص کو اس کی نماز فحش ومنکر سے نہ روکے اس کی نماز نہیں ہے۔
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ ارشاد نبوی مروی ہے کہ:
لَا صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یُطِعِ الصَّلَاۃَ، وَطَاعَۃُ الصَّلَاۃِ اَنْ تَنْہیٰ عَنِ الْفَحْشَائِ وَالْمُنْکَرِ۔ (روح المعانی)
ترجمہ: اس شخص کی نماز نہیں جس نے نماز کی اطاعت نہیں کی، اور نماز کی اطاعت یہ ہے کہ نماز آدمی کو فحش ومنکر سے باز رکھے۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا:
اِنَّ فُلاَناً یُصَلِّیْ فَإِذَا اَصْبَحَ سَرَقَ۔
ترجمہ: فلاں شخص (رات میں ) نماز پڑھتا ہے، پھر صبح ہوتے ہی چوری کرتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
سَتَنْہَاہُ مَا یَقُوْلُ۔ (مجمع الزوائد ۲؍۵۳۱)
ترجمہ: اس کی نماز اس کو برے کام سے عنقریب روک دے گی۔
بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے بعد وہ شخص اپنے گناہ سے تائب ہوگیا۔
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ