ترجمہ: فرماں روائی اللہ کے سوا کسی کی نہیں ہے، اس کا حکم ہے کہ خود اس کے سوا تم کسی کی بندگی نہ کرو، یہی سیدھا طریق زندگی ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔
اللہ اپنا واضح فیصلہ ذکر کرتا ہے:
وَقَضٰی رَبُّکَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوْآ اِلاَّ اِیَّاہُ وَبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَاناً۔ (الاسراء: ۲۳)
ترجمہ: آپ کے رب نے یہ فیصلہ کردیا ہے کہ تم لوگ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
انبیاء کا پیغام اس طرح بیان ہوا ہے:
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَسُوْلاً اَنِ اعْبُدُوْا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوْا الطَّاغُوْتَ۔ (النحل: ۳۶)
ترجمہ: ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا اور اس کے ذریعہ سب کو خبردار کردیا کہ بس اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو۔
مزید فرمایا گیا:
وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلاَّ نُوْحِیْ اِلَیْہِ اَنَّہٗ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ۔ (الانبیاء: ۲۵)
ترجمہ: ہم نے آپ سے پہلے جو رسول بھی بھیجا ہے اس کو یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تو تم لوگ میری ہی بندگی کرو۔
قرآنِ کریم سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر نبی نے اپنی امت کو پہلا پیغام یہی دیا ہے کہ:
اُعْبُدُوْا اللّٰہَ مَالَکُمْ مِنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ۔
ترجمہ: اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔