باعث تصنیف
اس کتاب کے پنڈت دیانند صاحب اور ان کے اتباع ہیں جو اپنی امت کو آریہ سماج کے نام سے مشہو ر کررہے ہیں اور بجز اپنے وید کے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ مسیح اور حضرت محمد مصطفیﷺ کی تکذیب کرتے ہیں اور نعوذ باﷲ توریت۔ زبور۔ انجیل۔ فرقان مجید کو محض افترا سمجھتے ہیں اور ان مقدس نبیوں کے حق میں ایسے توہین کے کلمات بولتے ہیں کہ ہم سن نہیں سکتے۔ ایک صاحب نے ان میں سے اخبار سفیر ہند میں بطلب ثبوت حقانیت فرقان مجید کئی مرتبہ ہمارے نام اشتہار بھی جاری کیا ہے۔ اب ہم نے اس کتاب میں ان کا اور ان کے اشتہار وں کا کام تمام کردیا اور صداقت قرآن ونبوت کو بخوبی ثابت کیا۔ پہلے ہم نے اس کتاب کا ایک حصہ پندرہ جزو میں تصنیف کیا۔ بغرض تکمیل تمام ضروری امروں کے نو حصے اور زیادہ کردئیے۔ جن کے سبب سے تعداد کتاب ڈیڑھ سو جزو ہوگئی۔ ہر ایک حصہ اس کا ایک ایک ہزار نسخہ چھپے، تو چورانوے روپیہ صرف ہوتے ہیں۔ پس کل حصص کتاب نو سو چالیس روپے سے کم میں چھپ نہیں سکتے۔
ازانجا کہ ایسی بڑی کتاب کا چھپ کر شائع ہونا بجز معاونت مسلمان بھائیوں کے بڑا مشکل امر ہے اور ایسے اہم کام میں اعانت کرنے میں جس قدر ثواب ہے وہ ادنیٰ اہل اسلام پر بھی مخفی نہیں۔ لہٰذا اخوان مومنین سے درخواست کہ اس کار خیر میں شریک ہوں اور اس کے مصارف طبع میں معاونت کریں۔ اغنیاء لوگ اگر اپنے مطبخ کے ایک دن کا خرچ بھی عنایت فرمائیں گے تو یہ کتاب بسہولت چھپ جائے گی۔ ورنہ یہ مہر درخشاں چھپا رہے گا۔ یا یوں کریں کہ ہر ایک اہل وسعت بہ نیت خریداری کتاب پانچ پانچ روپیہ معہ اپنی درخواستوں کے راقم کے پاس بھیج دیں۔ جیسی جیسی کتاب چھپتی جائے گی ان کی خدمت میں ارسال ہوتی رہے گی۔
غرض انصار اﷲ بن کر اس نہایت ضروری کام کو جلد تر بسر انجام پہونچاویں اور نام اس کتاب کا ’’البراہین الاحمدیہ علیٰ حقیقت کتاب اﷲ القرآن والنبوت المحمدیہ‘‘ رکھا گیا ہے۔ خدا اس کو مبارک کرے اور گمراہوں کو اس کے ذریعہ اس سے اپنے سیدھے راہ پر چلاوے۔ آمین!
المشتہر: خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب
(مجموعہ اشتہارات ج۱، ص۱۰تا۱۲)
مرزا قادیانی بڑی جدوجہد کے ساتھ اشتہار شائع کرتے ہیں کہ اسلام کی حقانیت پر ایسی کتاب شائع کروں گا اور جنوری فروری ۱۸۸۰ء میں شائع اور تقسیم ہونی شروع ہوجائے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ وعدہ تھا پچاس ۵۰ حصوں کا۔ لیکن پہلا حصہ ۱۸۸۰ء میں شائع کیا۔ دوسرا