ترجمہ… انہوںنے میری نشانیوں کی تکذیب کی۔ سو خدا ان کو تیری طرف سے کفایت کرے گا اور اس عورت کو تیری طرف واپس لائے گا۔ یہ امر واپس لاناہماری طرف سے ہے اور ہم ہی اس کے کرنے والے ہیں۔ واپسی کے بعد ہم نے نکاح کردیا۔
(انجام آتھم ص۴۰، خزائن ج۱۱)
ان الہامات کی عبارت صاف ہے۔ جس کا مطلب ایک ہی ہے کہ محمدی بیگم کا نکاح ضرور مرزا قادیانی سے ہوگا۔ بلکہ مرزا قادیانی کا خدا کہتا ہے کہ میں نے خود تیرا نکاح محمدی بیگم سے کردیا۔ چونکہ مرزا قادیانی سے نکاح نہیں ہوا۔ اس لئے یہ سب الہامات بھی افترا علی اﷲ ثابت ہوئے۔ ہاں یہ امر دریافت طلب ہے کہ آسمانی نکاح محمد بیگم کے نکاح (ہمراہ مرزا سلطان محمد بیگ) سے پہلے ہوا تھا یا بعد اگر پہلے ہوا تھا تو مرزا قادیانی کی وہ زوجہ مکرمہ معظمہ جس کا نکاح خود رب العزت نے پڑھایا اور الہام میں صاف فرمادیا کہ ’’زوجنا کہا‘‘(یعنی ہم نے نکاح کرکے محمدی بیگم کو تیری بیوی بنا دیا) وہ بیوی مرزا قادیانی کی خدمت میں ایک دن بھی نہ آئی۔ تمام عمر دوسرا شخص ہی بقول مولانا ثناء اﷲ صاحب مرزا قادیانی کی چھاتی پر مونگ دلتا رہا۔ یہ مرزا قادیانی جیسے رسول اور اس کی امت کے لئے بڑی شرم اور غیرت کا مقام ہے اور اگر محمدی بیگم کے نکاح سے بعد یہ آسمانی نکاح پڑھایا گیا تو کس شریعت اور قانون کی روح سے کسی کی منکوحہ بیوی سے نکاح جائز ہوسکتا ہے۔ کوئی مذہب بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ پھرمرزا قادیانی کا خدا ایک فعل عبث کا مرتکب ہوتا ہے جس کے نتیجہ سے وہ لاعلم تھا۔ سچے خدا کے تو یہ افعال نہیں ہوسکتے کہ اپنے رسول کو ساری عمر ایک عورت کے نکاح کا منتظر رکھ کر اخیر میں بے نیل مرام اس کا خاتمہ کردے اور وہ رسول یہ شعر پڑھتا ہوا دنیا سے بصد حسرت ویاس سد ہارے:
میں منتظر وصال وہ آغوش غیر میں
قدرت خدا کی درد کہیں اور دوا کہیں
اصلی حالت کیا ہے؟ پہلی بیوی جس کے ساتھ جنت میں رہنے کا الہام تھا۔ اس سے تو آپ نے قطع تعلق۔ بلکہ اس کے بیٹوں مرزا سلطان احمد اور فضل احمد کو بھی عاق کر دیا۔ کیونکہ یہ لوگ محمدی بیگم کے حصول میں مرزا قادیانی کے ممدو معاون نہ بنے۔ بلکہ سد راہ ہوگئے۔
(دیکھو اشتہار نصرت دین وقطع تعلق از اقارب مخالف دین، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۱۹تا۲۲۱)
جب یہ بیوی بقول مرزا قادیانی بے دینی کی وجہ سے مطلقہ ہوچکی تو الہام اول غلط ہوگیا۔ کیونکہ اب مرزا قادیانی سے اس کی معیت نہیں ہوسکتی۔ اس کی بے دینی کی وجہ سے رسول نے اس کو مطلقہ ٹھہرا کر علیحدہ کردیا۔ تو جنت میں وہ مرزا قادیانی کے ساتھ کیسے رہ سکتی ہے۔ تیسری