Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 44

340 - 640
برس سے یہ سب باہم کٹے پھٹے اور جداجدا ہیں۔ عملاً ابھی تک ایک نہیں ہوسکے؟ واقعہ یہ ہے کہ یہ سب فرنگی سیاست کے برگ وبار اور مسلمانوں کی سادہ لوحی کا نتیجہ ہے۔ انگریز جانتا تھا (اور مغربی استعمار بلکہ ہر قسم کے استعمار کی سوچ اب بھی یہی ہے) کہ اگر مسلمانوں میں نظریاتی وجغرافیائی اتحاد کے ساتھ ساتھ سیاسی اتحاد بھی ہوگیا تو یہ کتنی بڑی طاقت بن جائیں گے۔ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ مسلمان دنیا میں سمٹنے کے لئے نہیں، پھیلنے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ اس کے برٹش ایمپائر کے سنہرے وتوسیع پسندانہ خواب کی تعبیر میں دنیائے اسلام ایک بڑی بلکہ سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ اسنے یہ سب کچھ سامنے رکھ کر مسلمانوں کو فنا کرنے کی تدابیر سوچیں اور اپنی طے شدہ پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا کہ مسلمانوں میں انتشار پسند اور حریص عناصر کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں اندر سے کھوکھلا کیا اور مختلف گروہوں میں بانٹا جائے۔ ان کے درمیان ایسے مسائل اور ایسی تحریکیں پیدا کی جائیں کہ وہ کبھی ایک عظیم طاقت بن کر نہ ابھر سکیں۔ سلطنت عثمانی کی شکست وریخت ہویا چھوٹی چھوٹی عرب ریاستوں کا قیام، اعلان بالفور ہو یا ریڈ کلف ایوارڈ، ایران کا بہائی فتنہ ہو یا ہندوستان کا قادیانی فتنہ، اس نے وہی چال چلی اور وہی مہرے چنے جن میں اس کا فائدہ اور مسلمانوں کا نقصان زیادہ سے زیادہ تھا۔
	سلطان ٹیپو ہندوستان کے مسلمانوں کی آخری امید تھا اور اس نے مسلمانوں کی عظمت رفتہ کو واپس لانے کی خاطر بڑی بہادری سے جنگیں لڑیں۔ مگر اس کی شہادت کے ساتھ یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان اور روما کی عظمت کا چراغ گل ہوگیا اور نتیجتاً انگریزی استبداد کا دیو بوتل کے جن کی طرح کھل کر سامنے آگیا۔ ۱۸۵۷ء سے پہلے ہندوستان پر انگریز تاجروں کی حکومت تھی اور وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام سے لوٹ کھسوٹ کر رہے تھے۔ بظاہر ان کے لئے خطرے کی کوئی بات نہ تھی۔ مگر ۱۸۳۱ء میں سید احمد شہیدؒ کی تحریک جہاد نے ان کے کان کھڑے کر دئیے۔ ابھی اس تحریک کے اثرات ونتائج کو وہ زائل نہ کر سکے تھے کہ ۱۸۵۷ء میں ان پر براہ راست وار ہوگیا۔ دہلی، لکھنؤ، میرٹھ، کانپور، اودھ، روہیل کھنڈ، بندہیل کھنڈ اور گوالیار انگریزوں کے خلاف آتش فشاں بن گئے۔ اگرچہ آخری مغل تاجدار بہادر شاہ میں جان نہ تھی تاہم اس کا نام ہندوستان بھر میں گونجنے لگا۔ انگریزوں کے لئے یہ بڑا کٹھن وقت تھا اور اگر اس وقت انہیں ہندوستان کے غداران ازلی کا تعاون حاصل نہ ہوجاتا اور مسلمان اور ہندو باہم سوچ سمجھ کر جنگ کرتے اور اتحاد عمل کا ثبوت دیتے تو انگریزی اقتدار کی بساط الٹی جا چکی تھی۔ مگر افسوس ایسا نہ ہوسکا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ 4 1
3 عالمگیر نبوت حضرت مولانا سید محمد ہاشمؒ صاحب شمسی 13 1
4 قادیانی مسئلہ اور اس کا نیا اور پیچیدہ تر مرحلہ جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحبؒ 81 1
5 مرزا کی کہانی اس کی اپنی زبانی جناب امان اﷲ صاحبؒ 99 1
6 قادیانی دجل جناب عبدالرحیم عاجز صاحبؒ امرتسری 131 1
7 مرزائیوں کے خطرناک ارادے حضرت مولانا عبدالرحیم صاحبؒ ڈیروی 135 1
8 مرزائیوں کا اصلی چہرہ ؍؍ ؍؍ ؍؍ 157 1
9 مرزائیوں کی خوفناک سیاسی چالیں ؍؍ ؍؍ ؍؍ 171 1
10 مطالبۂ حق حضرت مولانا بہاء الحق صاحبؒ قاسمی 183 1
11 گستاخ مرزا ؍؍ ؍؍ ؍؍ 207 1
12 مرزائی لٹریچر میں توہین انبیاء وصلحاء ؍؍ ؍؍ 215 1
13 غذائے مرزا ؍؍ ؍؍ ؍؍ 225 1
14 ابن مریم زندہ ہیں حق کی قسم جناب ماسٹر محمد ابراہیم صاحبؒ 233 1
15 لودھراں شہر میں مرزائیوں کی یلغار اور مسلمانان لودھراں کی فریاد حضرت مولانا محمد موسیٰ صاحبؒ 251 1
16 فرقہ غلام احمدی (مرزائیت) کی حقیقت ؍؍ ؍؍ ؍؍ 255 1
17 مقام محمدیت اور دجل مرزائیت ؍؍ ؍؍ ؍؍ 263 1
18 خاتم الانبیاء کی عدالت میں مرزاغلام احمد کو سزا اور حقیقت ؍؍ ؍؍ ؍؍ 267 1
19 آنجہانی مرزاقادیانی، کرشن تھا یا دجال؟ ؍؍ ؍؍ ؍؍ 319 1
20 آنجہانی مرزاقادیانی، مرد تھا عورت؟ ؍؍ ؍؍ ؍؍ 323 1
21 مرزائیوں کی شکست فاش کا دلچسپ نظارہ، ربوہ کے نزدیک ایک مناظرہ مسلمانان ڈاور 327 1
22 اقبال اور قادیانی حضرت مولانا نعیم آسی صاحبؒ 335 1
23 قادیانی مسئلہ آئینی ترمیم کے مطابق قانون سازی کا تقاضہ کرتا ہے ؍؍ ؍؍ ؍؍ 431 1
24 اسلامیہ پاکٹ بک جناب حاجی محمد محمد مسلم صاحبؒ دیوبندی 439 1
25 حقیقت مرزا ؍؍ ؍؍ ؍؍ 589 1
26 ختم نبوت 18 3
27 قرآن اور ختم نبوت 18 3
31 احادیث شریفہ 70 3
32 ختم نبوت اور اجماع امت 77 3
33 اجماع صحابہؓ 79 3
35 بہائی چشمہ زندقہ سے سیرابی 108 5
36 خرمن مہدویہ سے خوشہ چینی 110 5
37 مراقی نبی کے تناقض کے چند حوالہ جات 123 5
38 تناقض ہی تناقض 126 5
39 خصوصی کاموں کے لئے صرف پنج سالہ اور نسلی احمدی مخصوص ہیں 137 7
40 مرزا بشیر الدین محمود اپنی خلافت کو نبوت کا تتمہ سمجھتے ہیں 138 7
41 حکومت کے تمام محکموں میں گھس جانے کا حکم 140 7
42 مرزائیوں کو ۱۵،۱۶؍ جنوری تک ایک پلین اور واضح پروگرام پیش کرنے کا حکم 141 7
43 ۱۹۵۲ء مسلمانان پاکستان کے لئے سخت صبر آزما ہے 143 7
44 ۱۹۵۲ء اور فریضہ تبلیغ 143 7
45 ہمارے سفارت خانے اور مرزائی 144 7
46 مرزائی حکومت کے کوائف 145 7
47 مرزائیوں کا دارالخلافہ 145 7
48 سرکاری ملازمت کے پردہ میں تبلیغ مرزائیت 148 7
49 روئے زمین پر مرزائی تسلط کے خواب 153 7
50 ساری دنیا کو مرزائی بنانے کا حوصلہ 154 7
51 انگلستان پر قبضہ کرنے کا تفاول 155 7
52 شیخ چلی کے سے منصوبے 155 7
53 مرزائیوں کی طرف سے مسلمان علماء کو قتل کی دھمکی 156 7
54 مسلمانوں کا اسلام اور، مرزائیوں کا اور؟ 186 10
55 مرزاقادیانی آنجہانی کے فرشتے 191 10
56 مرزائی بحیثیت ایک مستقل قوم کے 193 10
57 اصول وعقائد کے بعد نام بھی الگ 194 10
58 مرزامحمود کا مطالبہ ہمیں اقلیت قرار دیا جائے 198 10
59 مرزاقادیانی کا دعویٰ نبوت ورسالت 203 10
60 آنجہانی مرزا قادیانی اور دین کی جڑیں 268 18
61 مسلمان اور قادیانی کی گفتگو 269 18
62 بزرگ رہنما 317 18
63 قادیانیت 339 22
64 قادیانیت اور اقبال 349 22
65 قادیانیت، یہودیت کی طرف رجوع ہے؟ 353 64
66 قادیانی اور کمیونسٹ 357 64
67 قادیانی مسلمان کہلانے پر اصرار کیوں کرتے ہیں؟ 358 64
68 مذہب میں عدم مداخلت کی پالیسی اور ہم 359 64
69 ختم نبوت اور روادار مسلمان 361 64
70 چند شبہات اور ان کا ازالہ 362 64
71 باب اوّل … فلسفہ ختم نبوت 371 22
72 باب دوم … فتنۂ قادیانیت اور مضامین اقبالؒ 378 22
73 باب سوم … فتنہ قادیانیت اور مکاتیب اقبالؒ 410 22
74 محمدی بیگم کے نکاح کے متعلق چند افتراء 456 24
75 توہین انبیاء علیہم السلام کا اقراری بیان 459 24
76 اشتہار نصرت دین وقطع تعلق از اقارب مخالف دین 464 24
77 تازیانۂ عبرت 478 24
78 مولوی ثناء اﷲ صاحب کے ساتھ آخری فیصلہ 510 24
79 اشتہار بغرض استعانت واستظہاراز انصار دین محمد مختار صلی اﷲ علیہ وعلیٰ الابرار 512 24
80 ایفائے عہد اور حصول زر 514 24
81 مرزا قادیانی کا توکل علی اﷲ، تزکیہ باطن اور نفس کشی 519 24
82 ثبوت حیات مسیح علیہ السلام از احادیث نبویہ 536 24
83 مرزا قادیانی کے اخلاق 538 24
84 قرآن واحادیث پر مرزا قادیانی کا ایمان 546 24
85 مرزاقادیانی کا قرآنی آیات سے تحریف 555 24
86 مرزا غلام احمد قادیانی کے بلند بانگ دعوے 557 24
87 محمد رسول اﷲﷺ سے بھی آگے جانے کا امکان 560 24
88 مرزائیت اور عیسائیت! 563 24
89 مرزا غلام احمد قادیانی کے اعمال وکردار 567 24
Flag Counter