۲۰… ’’بدکاروں نجاست خوروں کی بے ادبیوں سے۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۲۴، خزائن ج۱۱ ص۳۰۸)
۲۱… (محمد حسین بٹالوی، عبدالحق، احمد اﷲ اور ثناء اﷲ امرتسری کی نسبت) ’’یہ جھوٹے ہیں اور کتوں کی طرح جھوٹ کامردار کھا رہے ہیں۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۲۵، خزائن ج۱۱ ص۳۰۹)
۲۲… ’’اب عبدالحق کو ضرور پوچھنا چاہئے کہ اس کا وہ مباہلہ کی برکت کا لڑکا کہاں گیا۔ کیا اندر ہی اندر پیٹ میں تحلیل پاگیا۔ یا پھر رجعت قہقہری کر کے نطفہ بن گیا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۲۷، خزائن ج۱۱ ص۳۱۱)
۲۳… ’’مگر اس کی بد بختی سے وہ دعویٰ بھی باطل نکلا اور اب تک اس کی عورت کے پیٹ سے ایک چوہا بھی پیدا نہ ہوا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۳۳، خزائن ج۱ ص۳۱۷)
۲۴… ’’اے اسلام کے عار مولویو!‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۴۸، خزائن ج۱۱ ص۳۳۲)
۲۵… ’’ان بیوقوفوں کو کوئی بھاگنے کی جگہ نہ رہے گی اور نہایت صفائی سے ناک کٹ جائے اور ذلت کے سیاہ داغ ان کے منحوس چہروں کو بندروں اور سوروں کی طرح کر دیںگے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵۳، خزائن ج۱۱ ص۳۳۷)
۲۶… ’’اندھے پادریوں یا ایک چشم مولویوں نے آتھم کے مقدمہ کی حقیقت کو اچھی طرح نہ سمجھا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۲۴، خزائن ج۱۱ ص۳۰۸)
۲۷… ’’نہ معلوم کہ یہ جاہل اور وحشی فرقہ کیوں شرم وحیا سے کام نہیں لیتا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۵۸، خزائن ج۱۱ ص۳۴۲)
۲۸… ’’یہ لوگ جو پادریانہ مشرب رکھتے ہیں۔ اکثر وہ جھوٹ کے پتلے اور نجاست خوری کے کیڑے ہیں۔ ان کو نہ فطرتی حیا ہے اور نہ خداتعالیٰ کا خوف۔‘‘
(انجام آتھم ص۱۷، خزائن ج۱۱ ص۱۷)
۲۹… ’’تم جھوٹ مت بولو اور نجاست نہ کھاؤ۔ جو عیسائیوں نے کھائی۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۲۱ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۳۰۵)
۳۰… ’’وپنجہ ہمچو سگاں بجامہ من دراویخت وسخن ہائے برزبان خود آورد کہ بجز شیطان لعین ہیچ کس بدآنگو نہ تکلم نہ کند۔‘‘ (مکتوب ص۲۵۲، خزائن ج۱۱ ص۲۵۲)