بسوخت عقل زحیرت کہ اینچہ بوالعجبی است
ذیل میں ہم ان کے بعض عقائد درج کرتے ہیں جو مسلمانوں کے نزدیک کفر وبے دینی ہیں۔
وفات مسیح
’’مجھے خدا نے خبر دی ہے کہ عیسیٰ مر چکے اور دنیا سے اٹھائے گئے۔ پھر دنیا میں نہ آئیںگے۔ خدا نے حکم موت کو اس پر جاری کیا اور پھر آنے سے روک دیا۔‘‘
(مکتوب عربی ص۸۰، خزائن ج۱۱ ص۸۰)
نفی صعود
’’کیا تمہارا مسیح آسمان پھاڑ کر آئے گا۔‘‘ (مکتوب عربی ص۱۷۴، خزائن ج۱۱ ص۱۷۴)
’’کیا اس سے پہلے کبھی سنا ہے کہ کوئی انسان آسمان پر گیا اور پھر واپس ہوا ہو۔‘‘
(مکتوب عربی ص۱۴۹، خزائن ج۱۱ ص۱۴۹)
’’نیا اور پرانا فلسفہ بالاتفاق اس بات کو محال ثابت کرتا ہے کہ کوئی انسان اپنے جسم خاکی کے ساتھ کرہ زمہریر تک بھی پہنچ سکے۔ بلکہ علم طبیعی کی نئی تحقیقاتیں اس بات کو ثابت کر چکی ہیں کہ بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر پہنچ کر اس طبقہ کی ہوا ایسی مضر صحت معلوم ہوتی ہے کہ جس میں زندہ رہنا ممکن نہیں۔ پس اس جسم کا کرۂ مہتاب یا کرۂ آفتاب تک پہنچنا کس قدر لغو خیال ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷، خزائن ج۳ ص۱۲۶)
انکار معراج
’’سیر معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہیں تھا۔ بلکہ وہ نہایت اعلیٰ درجہ کا کشف تھا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۲۶)
ہاتھی دانت کا خدا
’’رب اغفر ورحم من السماء ربنا عاج اے میرے رب میرے گناہ بخش اور آسمان سے رحم کر۔ ہمارا رب عاجی ہے۔‘‘ (یعنی ہاتھی دانت کا)
(براہین احمدیہ ص۵۵۳، خزائن ج۱ ص۶۶۲)
خدا کا تصور
’’ہم تخیلی طور پر فرض کر سکتے ہیں کہ قیوم العالمین ایک ایسا وجود اعظم ہے جس کے بے