بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
مرزاقادیانی کا اقرار کہ سچے کلام میں اختلاف نہیںہوتا
’’کیونکہ قرآن شریف کی نسبت خدا کا ارشاد ہے: ’’لوکان من عند غیر اﷲ لو جدوا فیہ اختلافاً کثیرا‘‘ اور عدم اختلاف اس کے منجانب اﷲ ہونے کی دلیل ہے۔‘‘
(ملفوظات احمدیہ ج۱ ص۱۰۳)
مرزابشیر الدین محمود احمد کا اقرار
’’کیا دونوں ضدیں ایک وقت میں جمع ہو سکتی ہیں؟ ضروری ہے کہ اگر پہلی بات درست ہو تو دوسری درست نہ ہو اور اگر دوسری بات درست ہو تو پہلی درست نہ ہو۔‘‘
(حقیقت النبوۃ ص۱۳۸)
خدا نے مرزاقادیانی کی صحت کا ٹھیکہ لیا تھا
۱… ’’ہم نے تیری صحت کا ٹھیکہ لیا ہے۔‘‘ (الہام تذکرہ ص۸۰۶ طبع ۳)
۲… ’’ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود فرماتے تھے کہ ہمارے ساتھ خداتعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تمہارے تین اعضاء پر خدا کی رحمت کا نزول ہے۔ ایک ان میں سے آنکھ ہے۔‘‘ (سیرت المہدی حصہ سوم ص۵۱، روایت ۵۷۰)
مرزاقادیانی کی بیماریاں
۱…آنکھوں میں مائی اوپیا تھا
’’ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب کی آنکھوں میں مائی اوپیا تھا۔ اسی وجہ سے پہلی رات کا چاند نہیں دیکھ سکتے تھے۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ۳ ص۱۱۹، روایت ۶۷۳)
۲…گرگابی کے الٹے سیدھے پاؤں کی پہچان بھی نہ تھی
’’ایک دفعہ کوئی شخص آپ کے لئے گرگابی لے آیا۔ آپ نے پہن لی۔ مگر اس کے الٹے سیدھے پاؤں کا پتہ نہیں لگتا تھا۔ کئی دفعہ الٹی پہن لیتے تھے اور پھر تکلیف ہوتی تھی۔ بعض دفعہ