تاکہ میرے ہاتھ سے خداتعالیٰ اسلام کو تمام دینوں پر غالب کرے۔‘‘
(تریاق القلوب ص۳۱ حاشیہ، خزائن ج۱۵ ص۲۳۱)
دروغ گو را حافظہ نہ باشد
’’براہین احمدیہ میں قبل علم قطعی کے جو خدا سے منکشف ہو اپنے خیال سے یہی لکھا گیا تھا کہ خود عیسیٰ دوبارہ آئے گا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۱۶۰، خزائن ج۱۵ ص۴۸۵)
مرزاقادیانی کا دوسرا دھوکہ اور غلط بیانی
’’ھو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ دیکھو (براہین احمدیہ ص۴۹۸) اس میں صاف طور پر اس عاجز کو رسول کر کے پکارا گیا ہے۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۲، خزائن ج۱۸ ص۲۰۶)
مرزاقادیانی نے اپنے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کر دی
’’اگر قرآن نے میرا نام ابن مریم نہیں رکھا تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘
(تحفۃ الندوہ ص۵، خزائن ج۱۹ ص۹۸)
میرا مطالبہ
’’میں نے کانڈی وال ضلع جھنگ میں دوران مناظرہ قاضی محمد نذیر صاحب لائل پوری سے بھی یہ مطالبہ کیا تھا۔ جس کا جواب قاضی صاحب نہ دے سکے اور پہلے ہی دن مناظرہ کر کے فرار ہوگئے تھے۔ حالانکہ دوسرا دن بھی مناظرہ کے لئے مقرر تھا اور اب بھی ہر ایک مرزائی مبلغ بلکہ ہر ایک مرزائی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ قرآن پاک میں مرزاغلام احمد قادیانی کا نام ابن مریم لکھا ہوا دکھا دو اور مجھے دوبارہ اپنے ساتھ ملا لو اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ اب آپ کے مذہب کی مفت تبلیغ کروں گا۔ پہلے کی طرح تنخواہ اور الاؤنس وغیرہ ہر گز نہیں لوں گا۔ لیکن اگر قرآن پاک میں ہر گز نہ دکھا سکیں۔ بلکہ ہر گز نہیں دکھا سکیں گے تو بقول مرزاقادیانی ان کو جھوٹا تو لکھ دیں۔
’’وما علینا الا البلاغ المبین‘‘
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
(ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ)