کے ساتھ منہ سے بوسہ لے کر دونوں آنکھوں پر لگاتے ہیں ، یہ جائز ہے یا نہیں ؟ اگر ناجائز ہے تو کیسا گناہ ہے، اورکس کتاب میں ہے؟
جواب: … آنحضرت ﷺ کا نامِ مبارک سن کر انگوٹھے چومنا بدعت ہے، کیوں کہ اکثر لوگ اس کو ثواب نہیں سمجھتے ہیں ، اور وہ موقوف ہے روایت پر، اور روایت اس بارے میں کوئی ثابت نہیں ،
کما قال السخاوي في المقاصد الحسنۃ: ولا یصح في المرفوع من کل ہٰذا شییٔ۔اورفضائلِ اعمال میں ضعیف حدیث قبول ہونے کا یہ مطلب ہے کہ اس میں ثواب سمجھے بغیر عمل کرے، بشرطیکہ ضعفِ شدید نہ ہو اور وہ عمل کسی اصلِ شرعی کے تحت میں داخل نہ ہو،
کما صرح بہ في الدرالمختار (ج:۱، ص: ۱۳۲) فائدۃ:شرط العمل بالحدیث الضعیف عدم شدۃ ضعفہ، وأن یدخل تحت أصل عام، وأن لا یعتقد سنیۃ ذٰلک الحدیث، وقال الشامي، أي: سنیۃ العمل بہ۔اور آج کل لوگ ثواب سمجھنے کے علاوہ تارک پر ملامت کرتے ہیں ، اس لیے اس فعل سے روکا جائے گا،
وما یریٰ في بعض کتب الفقہیۃ من التحریض علی فعلہٖ، فمبني علی ظنہم أن ضعفہ یسیر، وما ذکر عن بعض المشایخ فعلیٰ طریق الرقیۃ من رمد العین۔