خاص اس سے اس لئے منع کیا گیا ہے کہ اس سے خشوع میں فرق پڑتا ہے۔ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں جلدی کرنا اور کوّے اور مرغے کی طرح ٹھونگ مارنا، کتے کی طرح بیٹھنا (کہ دونوں سرین پر بیٹھے اور رانوں کو کھڑا کرکے دونوں گھٹنے سینے سے لگالے اور دونوں ہاتھ زمین پر رکھ لے) اور لومڑی ودیگر درندوں کی طرح ہاتھ بچھاکر مسنون ہیئت کے خلاف بیٹھنا اور گھوڑوں کی دم کے ہلنے کی طرح ہاتھ جھاڑنا اور اونٹ کی طرح جگہ خاص کرلینا (اونٹ اپنی خاص جگہ پر ہی بیٹھتا ہے، دوسری جگہ نہیں بیٹھتا، اسی طرح نماز میں جگہ خاص کرلینا اور دوسری جگہ مسجد میں نماز نہ پڑھنا) سب ممنوع ہے۔ (یہ روایات مسند احمد ۲؍۳۱۱ میں موجود ہیں )
Mlm