۸…مرزاقادیانی کا جھوٹ اور قرآن پر بہتان
’’اگر قرآن نے میرا نام ابن مریم نہیں رکھا تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘
(تحفۃ الندوہ ص۵، خزائن ج۱۹ ص۹۸)
۹… جب تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کرسی خالی نہ کرائیں
مرزاقادیانی مسیح موعود نہیں بن سکتا
۱… جب تک حضرت مسیح ناصری کی وفات وحیات کا فیصلہ نہ ہو کوئی مسلمان مرزا قادیانی کے دعویٰ مسیحیت کی طرف سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں کر سکتا۔
۲… ’’مرزاغلام احمد قادیانی سلسلہ احمدیہ کے دعویٰ مسیحیت کے راستہ میں سب سے پہلا سوال حضرت مسیح ناصری کی وفات کا ہے۔ کیونکہ جب تک یہ ثابت نہ ہو جائے کہ پہلا مسیح فوت ہوچکا ہے۔ اس وقت تک خواہ مرزاقادیانی کے دعویٰ کی صداقت پر ہزار سورج کیوں نہ چڑھا دیا جائے طبیعت میں ایک گونہ خلجان ضرور رہتا ہے کہ جس منصب کا مرزاقادیانی کو دعویٰ ہے۔ یعنی مسیحیت، جب تک اس کی کرسی خالی نہ ہو مرزاقادیانی کی سچائی کے متعلق دل اطمینان نہیں پکڑ سکتا۔ لہٰذا ضروری ہے کہ سب سے پہلے اس روگ کو دور کیا جائے۔‘‘ (الحجۃ البالغہ ص۲۱)
۱۰…مرزاقادیانی کی عیسیٰ ابن مریم بننے کی حقیقت
پہلے مریم پھر حمل، پھر درد زہ… اور پھر عیسیٰ ابن مریم۔
۱… ’’مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی۔
۲… مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا۔ آخر کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں۔
۳… دردزہ تنہ کھجور کی طرف لے آئی۔
۴… مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۷،۴۸، خزائن ج۱۹ ص۵۰،۵۱)