Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

92 - 113
کوئی لباس ہو یا اور کوئی ان کا تبرک ہو، ہمارے نزدیک بھی قابل تعظیم ہیں۔ اور جو نسبت اپنی طرف سے تراشی ہوئی ہو وہ ہرگز اسبابِ تعظیم سے نہیں، ورنہ کل کو کوئی خود امام حسین ؓ  ہونے کا دعویٰ کرنے لگے تو چاہیے کہ اس کی اور زیادہ تعظیم کرنے لگو، حالاںکہ بالیقین اس کو گستاخ وبے ادب قرار دے کر اس کی سخت توہین کے درپے ہوجاؤگے، اس سے معلوم ہوا کہ نسبتِ کاذبہ سے شے معظم نہیں ہوتی۔ بلکہ اس کذب کی وجہ سے زیادہ اہانت کے قابل ہوتی ہے، اس بنا پر انصاف کرو کہ یہ تعزیہ تعظیم کے قابل ہے یا اہانت کے۔
۲۔ معازف و مزامیر کابجانا جس کی حرمت حدیث میں صاف صاف مذکور ہے اور بابِ اوّل میںوہ حدیث لکھی گئی ہے اور قطعِ نظر خلافِ شرع ہونے کے عقل کے بھی تو خلاف ہے۔ معازف ومزامیر تو سامانِ سرور ہیں۔ سامانِ غم میں اس کے کیا معنی؟ یہ تو درپردہ خوشی منانا ہے۔ برچنیں دعویٰ الفت آفریں۔
۳۔ مجمع فساق وفجار کا جمع ہونا، جس میں فحش واقعات ہوتے ہیں کہ ناگفتہ بہ ہیں۔
۴۔ نوحہ کرنا جس کے متعلق سخت وعیدیں آئی ہیں۔ ابوسعید ؓ  سے روایت ہے کہ’’ لعنت فرمائی ہے رسول اللہ ﷺ  نے نوحہ کرنے والے اور اس کی طرف کان لگانے والے کو‘‘۔1 روایت کیا اس کو ابوداود نے۔
۵۔ مرثیہ پڑھنا، جس کی نسبت حدیث میں صاف ممانعت آئی ہے۔ ابنِ ماجہ میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ  نے مرثیوں سے منع فرمایا ہے۔2
۶۔ اکثر موضوع روایات پڑھنا جس کی نسبت حدیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔
۷۔ ان ایام میں قصداً زینت ترک کرنا ،جس کو’’ سوگ‘‘ کہتے ہیں اور حکم اس کا شریعت میں یہ ہے کہ عورت کو صرف خاوند پر چار ماہ دس دن یا وضع حمل تک واجب ہے۔ اور دوسرے عزیزوں کے مرنے پر تین دن جائز ہے، باقی حرام۔ سواب تیرہ سو سال کے بعد یہ عمل کرنا بلاشک حرام ہے۔
۸۔ کسی خاص لباس یا کسی خاص رنگ میں اظہارِ غم کرنا۔ ابنِ ماجہ میں حضرت عمران بن حصین سے ایک قصے میں منقول ہے کہ ایک جنازہ میں رسول اللہ ﷺ  نے لوگوں کو دیکھا کہ غم میں چادر اُتارکر صرف کرتہ پہنے ہیں، یہ وہاں غم کی اصطلاح تھی ۔ آپ ﷺ  نہایت ناخوش ہوئے اور فرمایا: ’’کیا جاہلیت کے کام کرتے ہو یا جاہلیت کی رسم کی مشابہت کرتے ہو؟ میرا تو یہ ارادہ ہوگیا تھا کہ تم پرایسی بددعا کروں کہ تمہاری صورتیں مسخ ہوجاویں‘‘۔ پس فو۔ًرا ان لوگوں نے اپنی چادریں لے لیں اورپھر کبھی ایسا نہیں کیا۔1 اس سے ثابت ہوا کہ کوئی خاص وضع وہیئت اظہارِ غم کے لیے بنانا حرام ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter