Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

1 - 113
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للّٰہ الذي أخرجنا من الظلمات إلی النور، والصلاۃ علی رسولہ سیدنا محمد الہادي إلی ما یوجب السرور والحبور، وعلی آلہ وصحبہ الذین نشروا الحق بسعیھم المشکور۔
اما بعد! اس زمانہ میںاکثر مسلمانوں کو دیکھا جاتاہے کہ اپنی رسومِ اختراعیہ کے اس قدر پابند ہیں کہ فرض وواجب کے قضا ہوجانے کا غم نہ ہو، مگر ان رسوم میں رائی برابر بھی کمی نہ ہو، اور ان کی بدولت طرح طرح کی پریشانی اور تنگ دستی اور مصیبت میں مبتلا ہوتے ہیں، اور دین ودنیا دونوں کھوتے ہیں اور چوںکہ ہر کہ ومہ میں ان کا رواج عام ہے، اس لیے ان کی برائی بھی دل میں بس برائے نام ہے، بلکہ بعض امر تو بعض کے نزدیک اچھا بلکہ ثواب کاکام ہے، یہی وجہ ہے کہ ناصحین سے الجھتے ہیں اور لغو شبہات و تاویلیں کرکے اپنے عمل کو حق سمجھتے ہیں۔ پھر بعض رسوم کو اعتقاد۔ً  ا معصیت بھی جانتے ہیں، گو عملاً اس کو ہلکا اور اپنے کو اس کے کرنے میں مجبور و معذور جانتے ہیں، لیکن بعض کو بالکل مباح وحلال ٹھہرایا ہے اور اس سے بڑھ کر یہ غضب ہے کہ بعض کو طاعت وعبادت بنایا ہے۔ چوںکہ اس دنیا کا نقصان، عاقبت کا خسران تھا؛ اس لیے مسلمانوں کو اس پر مطلع کرنا مقتضائے خیر خواہی اہلِ ایمان تھا۔
بناء۔ً علیہ ضروری معلوم ہوا کہ بعض رسوم کثیر الشیوع کے باب میں کچھ عرض کیا جاوے، اور برعایتِ عام فہم اس باب میں بہت سلیس عبارت و تقریر سے کام لیا جاوے، اور باعتبارِ اقسامِ سہ گانہ مذکورہ کے اس کی تین باب پر تقسیم ہے اور ہر باب کے فصول متعددہ میں ایک رسم کے حکم کی تعلیم ہے اور چوںکہ قسم اوّل کی قباحت بدیہی اور جلی ہے اور قسم دوم کی اس سے زیادہ اور قسم سوم کی اس سے زیادہ نظری اور خفی ہے۔ اور بدیہی کی تقدیم نظری پر واجب ہے، اس لیے ترتیبِ ابواب اسی طرح مناسب ہے اور ہر چند کہ اس کے علاوہ اور ہر جگہ بہت سی مختلف رسوم ہیں، جوکہ عوام و خواص سب کومعلوم ہیں، مگر چوںکہ ان میں قریب قریب یہی خرابیاں ہیں، اس لیے سب کی تفصیل ضروری نہیں۔ سمجھ دار آدمی ذرا بھی غور کرلے تو سمجھ لینا دور نہیں۔ وأسمیہا بـإصلاح الرسوم، وأبدأ ہا متوکلا علی واہب العلوم۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter