Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

71 - 113
بھی مثل نکاحِ اوّل کے فرض ہے، مثلاً: عورت جوان ہے، قرائن سے طبیعت میں تقاضا معلوم ہوتاہے، تجرّد میں اندیشۂ فساد ہے یانان ونفقہ کی تنگی ہے اور افلاس میں آبرو اور دین کے ضائع ہونے کا احتمال ہے، تو بے شک ایسی عورت کا نکاحِ ثانی کرنا فرض ہوگا۔ اور اگر ایسی نہ بھی ہو تب بھی چوںکہ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ جس عمل سے دل میں تنگی اور انقباض پیدا ہوتاہے اور اس کو موجبِ عار و ننگ سمجھنے لگتے ہیں، تاوقتے کہ اس عمل کو عام طور پر شائع نہ کیا جاوے، وہ تنگی دل سے نہیں نکلتی، اس لیے اصل مقصود ۔ُعلما کا تو یہی ہے کہ اس کو عیب نہ سمجھیں، مگر چوںکہ یہ موقوف ہے اس کے عمل کے لانے پر اس لیے ترویجِ عملی میں کوشش کرنا ضروری جانتے ہیں اور واقع میں بھی ضروری ہے۔

 فصلِ ہشتم: من جملہ ان رسوم کے طالب علموں کا بڑے بڑے عہدوں کے حاصل کرنے کے لیے باوجود ضائع ہونے دین کے انگریزی پڑھنا یا معقول وفلسفہ میں دینیات سے زیادہ توغُّل و انہماک کرنا ہے۔ چوںکہ ان دونوں چیزوں کا ضرر رساں ہونا تجربہ ومشاہدہ سے ثابت ہوچکا ہے، اس لیے داخل وعید ِقرآنی ہوکر واجب المنع ٹھہریں، قال اللّٰہ تعالیٰ: {وَیَتَعَلَّـمُوْنَ مَا یَضُرُّہُمْ وَلَا یَنْفَعُہُمْط} ہر چند کہ محصلانِ انگریزی یہ کہتے ہیں کہ انگریزی ایک زبان ہے، اس میں کیا برائی ہے، مگر یہ نہیں سمجھتے کہ اس سے غایت مافی الباب خود اس کی اباحتِ ذاتی ثابت ہوتی ہے اور بس۔ لیکن مباح جب ذریعہ معصیت کا ہوجاوے یا بہ نیتِ ارتکاب معصیت کے اس کو اختیار کیا جاوے تب تو مباح معصیت ہوجاتاہے، مثلاً: چلنا فی نفسہٖ مباح ہے، مگر جب بہ نیت چوری کرنے کے چلے تو عقلاً ونقلاً اس وقت یہ چلنا ضرور حرام ہوجاوے گا اور ظاہر ہے کہ یہ جو بڑے بڑے پاس حاصل کیے جاتے ہیں، ان سے بجز اس کے کہ بڑے بڑے عہدے اور منصب جو بالکل خلافِ شرع ہیں حاصل کیے جاویں اور کوئی بھی غرض نہیں، جب وہ معصیت ہیں تو کوئی زبان جب اس کا ذریعہ بنایا جائے کیوںکر معصیت نہ ہوگی۔ تو اگر اس میں اور مفاسد بھی نہ ہوتے جوکہ غالب الوقوع ہیں، جیسے کہ دین کی پروا نہ رہنا، عقائد میں فساد آجانا، نخوت وترفّع وتکبر وطولِ امل کا پیدا ہوجانا وغیرہ وغیرہ، اور دینیات کا ہر طرح سے پابند رہنا اور علم وعمل دونوں درست رہتے، تب بھی بوجہ نیتِ مذکورہ کے اس کی تحصیل حرام ہوتی۔ اور جب سب جمع ہوجائیں تب تو کچھ پوچھنا ہی نہیں۔
البتہ اگر اپنی کارروائی روزمرہ کے لیے پڑھے یا ضرورتِ دینیہ کے لیے پڑھے اس وقت یہ وجہیں حرمت کی نہ رہیں گی، مگر اس میں کسی پاس وغیرہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، صرف استعداد کافی ہے۔ اگر کوئی شخص ایسا دعویٰ کرے تو اس کے صدق وکذب کا معیار وامتحان یہی ہے کہ اگر پاس حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے تو سچا ہے، ورنہ جھوٹا۔ اسی طرح  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter