Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

32 - 113
اور ان کا ناغہ ہوجانا فرض وواجب کے ناغہ ہوجانے سے بڑھ کر مذموم و عیب سمجھا جاتاہے، اور اسی طرح وہ رسم جو دودھ چھوڑنے کے وقت رائج ہے، مبارکباد کے لیے عورتوں کا جمع ہونا اور خواہی نخواہی ان کی دعوت ضروری ہونا اور کھجوروں کا برادری میں تقسیم ہونا، غرض یہ سب ایک حالت میں ہیں۔

فصلِ سوم: من جملہ ان رسوم کے مکتب کی رسم ہے، جس طرح اہتمام والتزام کے ساتھ لوگوں میں شائع ہے، اس میں یہ خرابیاں ہیں:
۱۔چار برس چار مہینہ چار دن کا اپنی طرف سے مقرر کرلینا جس کی کوئی اصل صحیح نہیں پائی گئی، جیساکہ خاتمہ ’’مجمع البحار‘‘ میں شیخ علی متقی  ؒ کا فتوی اس کے بے اصل ہونے میں منقول ہے۔ پھر اس کا ایسا اہتمام اور اصرار کہ جس طرح ہو اس کے خلاف نہ ہونے پائے اور عوام تو اس امر کو شرعی سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے عقیدہ میں فساد اور شریعت کے احکام میں ایک حکم کا ازدیاد(زیادتی) وایجاد لازم آتاہے۔
۲۔تقسیمِ شیرینی کا لازم سمجھنا، اس طرح کہ اس کے ترک کو موجبِ بدنامی واہانت سمجھیں، تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ محض ادائے شکر مقصود نہیں، ورنہ ادائے شکر کی بہت سی صورتیں ہیں، ان میں سے جس کو چاہتا بے تکلف اختیار کرلیتا۔ کبھی کھانا کھلا دیتا، کبھی غریب محتاجوں کو غلہ یا نقد کپڑا تقسیم کردیتا، کبھی کسی مسجد یا مدرسہ میں ادا کردیتا اور کبھی جب گنجایش نہ ہوتی زبانی شکر یا ایک آدمی کا کھانا دے کر اس پر اکتفا کرتا، تمام عمر ایک رواج کی پابندی کرنا صرف رواج کی وجہ سے ہے کہ اس کے خلاف کرنے سے لوگ مطعون کریں گے تو اس میں بھی وہی خرابی رِیا ونمود واشتہار وافتخار کی موجود ہے۔
۳۔ بعض مقدور والے چاندی کی قلم دوات سے چاندی کی تختی پر لکھاکر بچہ کو اس میں پڑھواتے ہیں، سو چاندی کا استعمال خود کرنا یا دوسرے کو کرانا خواہ بڑا ہو یا چھوٹا، سب حرام ہے۔
۴۔ بعض لوگ اس وقت بچہ کو غیر مشروع لباس پہناتے ہیں، ریشمی یا زری یا کسم وزعفران کا رنگا ہوا۔ ایک گناہ یہ ہوا۔
۵۔ کمینوں اور دھیانیوں کا اس میں بھی فرض سے بڑ ھ کر حق سمجھا جاتاہے، جو مرمار کے جس طرح ہو ادا کرو، ورنہ نکو بنو۔ جبر۔ً  اکسی کے مال لینے کی یا رِیائً کسی کو دینے کی برائی اوپر گزرچکی ہے، یہ بھی موقوفی کے قابل ہے۔
پس جب لڑکا بولنے لگے اس کو کلمہ سکھلاؤ، جیسا ’’مجمع البحار‘‘ اور ’’شرح شرعۃ الاسلام‘‘ اور ابن السنی میں منقول ہے۔ اور ’’شرح شرعۃ الاسلام‘‘ میں ان آیتوں کی تلقین کو زیادہ کیا ہے: {فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ}1 آخر سورہ مومنون تک۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter