Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

100 - 113
غرض بقدرِ تحمل مقتدیوں کے پڑھنا چاہیے اور صاف صاف، گو کئی کئی ختم نہ ہوں۔
سوم: بعض حفاظ کی عادت ہے کہ اُجرت لے کر قرآنِ مجید سناتے ہیں۔ طاعت پر اُجرت لینا حرام ہے۔ اسی طرح دینا بھی حرام ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے پہلے سے مقرر نہیں کیا، اس لیے یہ معاوضہ نہیںہوا۔ جواب یہ ہے کہ گو پہلے سے نہیں ٹھہرایا، نیت۔ّ  تو دونوں کی یہی ہے۔ اور نیت۔ّ   بھی مرتبۂ خطرہ وخیال میں نہیں، بلکہ مرتبۂ عزم میں، اگرکسی طور سے یہ معلوم ہوجاوے کہ یہاں کچھ وصول نہ ہوگا تو ہرگز ہرگز وہاں پڑھیں ہی نہیں، اور فقہ کا قاعدہ ہے کہ معروف مثل مشروط کے ہے۔ جب اس کا رواج ہوگیا اور دونوں کی نیت۔ّ   یہی ہے تو بلا شک وہ معاوضہ ہے اور تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینے کے شبہ کا جواب فصلِ چہارم میں گزر چکاہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب! بلا اُجرت پڑھنے والا تو ہم کو ملتا نہیں اور اُجرت دے کر سننا جائز نہیں،تو پھر قرآن کیوں کر سنیں؟
جواب یہ ہے کہ پورا قرآن سننا فرض نہیں، ایک امرِ مستحب کے لیے مرتکب حرام کا ہونا ہرگز جائزنہیں۔ {أَلَمْ تَرَ کَیْف} سے تراویح پڑھ لو، ایسی حالت میں قرآنِ مجید کا ختم سننا ہی ضرور نہیں۔
چہارم: بعض حفاظ کی عادت ہے کہ لیالی القدر میں یا اور کسی شب میں سب جمع ہوکر ایک یا کئی شخص مل کر قرآن مجید ختم کرتے ہیں اور عرف میں اس کو ’’شبینہ‘‘ کہتے ہیں۔ اوّل تو بعض ۔ُعلما نے ایک شب میں قرآنِ مجید ختم کرنے کومکروہ کہا ہے، کیوںکہ اس میں ترتیل وتدبیر کا موقع نہیں ملتا۔ مگر چوںکہ سلفِ صالحین سے ایک روز میں ختم کرنا، بلکہ بعض بعض سے کئی کئی ختم کرنا منقول ہے، اس لیے اس میں گنجایش ہوسکتی ہے، مگراس میں اور بہت سے مفاسد شامل ہوگئے، جن کی وجہ سے یہ عمل شبینہ کا بطریقِ مروّج بلا شک مکروہ ہے:
۱۔ ہرشخص کوشش کرتاہے کہ جس طرح ممکن ہو شب بھر میں قرآنِ مجید ختم ہوجاوے اور اس وجہ سے نہ ترتیل کی پروا ہوتی ہے اور نہ غلطی رہ جانے کاغم ہوتاہے۔ بعض اوقات خود پڑھنے والے یا سننے والے کومعلوم ہوتاہے کہ فلاں مقام پر غلطی پڑھی گئی ہے، مگر اس ختم کرنے کے خیال سے اس کو اسی طرح چھوڑ جاتے ہیں۔
۲۔ اکثر پڑھنے والوں کے دل میں رِیا وتفاخر ہوتاہے کہ زیادہ اور جلدی پڑھنے سے نام ہوگا کہ فلاں نے ایک گھنٹے میں اتنے پارے پڑھے اور رِیا وتفاخر کا حرام ہونا ظاہر ہے۔
۳۔ بعض جگہ نوافل میں یہ ختم ہوتاہے اور نوافل کی جماعت خود مکروہ ہے۔ اور اگر تراویح میں پڑھا، اس میں یہ خرابی ہوتی ہے کہ اگر سب مقتدی شریک ہوئے تب تو ان پر پورا جبر ہے اور اگر وہ نہ شریک ہوئے تو آج کی تراویح میں جماعت سے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter