Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

93 - 113
۹۔ بعض لوگ اپنے بچوں کو امام حسین ؓ  کا فقیر بناتے ہیں اور ان سے بعض بھیک بھی منگواتے ہیں، اس میں اعتقادی فساد تو یہ ہے کہ اس عمل کو اس کی طولِ حیات میں مؤثر جانتے ہیں، یہ صریح شرک ہے، اور بھیک مانگنا بلا اضطرار حرام ہے۔
۱۰۔ حضرات اہلِ بیت کی اہانت برسرِ بازار کرتے ہیں۔ اگر ایامِ غدر کے واقعات جس میں کسی خاندان کی عورتوں کا ہتک ہوا ہو، اس طرح علی الاعلان گائے جاویں تو اس خاندان کے مردوں کو کس قدر غیظ وغضب آئے گا۔ پھر سخت افسوس ہے کہ حضرات اہلِ بیت کے حالات اعلان کرنے میں غیرت بھی نہ آئے اور اس طرح کے بہت سے اُمورِ قبیحہ ہیں جو ان دنوں میں کیے جاتے ہیں، ان کا اختیار کرنا اور ایسے مجمع میں جانا سب حرام ہے۔اور یہی تمام تر فضیحتیں پھر چہلم کو دہرائی جاتی ہیں۔ اور بعض امور فی نفسہٖ مباح تھے، مگر بوجہ فسادِ عقیدہ یا عمل کے وہ بھی ممنوع ہوگئے:
۱۔ ۔ِکھچڑا اور کچھ کھانا پکانا اور احباب یا مساکین کو دینا اور اس کا ثواب حضرت امام حسین ؓ  کو بخش دینا، اس کی اصل وہی حدیث ہے کہ جو شخص اس دن میں اپنے اہل وعیال پر وسعت دے ، اللہ تعالیٰ سال بھر تک اس پر وسعت فرماتے ہیں۔ وسعت کی یہ بھی ایک صورت ہوسکتی ہے کہ بہت سے کھانے پکائے جاویں، خواہ جدا جدا یا ملاکر۔ کھچڑے میں کئی جنس مختلف ہوتی ہیں، اس لیے وہ اس وسعت میں داخل ہوسکتا تھا۔
چناںچہ درّ مختار میں ہے: وَلَا بَأْسَ بِالْمُعْتَادِ خَلَطًا وَیُؤْجَرُ۔ جب اہل وعیال کو دیا، کچھ غریب غربا کو بھی دے دیا۔ حضرت امامین کو بھی ثواب بخش دیا۔ مگر چوں کہ لوگوں نے اس میں طرح طرح کی رسوم کی پابندی کرلی ہے، گویا خود اس کو ایک تہوار قرار دے دیا ہے، اس لیے رسم کے طور پر کرنے سے ممانعت کی جائے گی۔ بلا پابندی اگر اس روز کچھ فراخی خرچ میں، کھانے پینے میں کردے تو مضایقہ نہیں۔
۲۔ شربت پلانا یہ بھی اپنی ذات میں مباح تھا، کیوں کہ جب پانی پلانے میںثواب ہے تو شربت پلانے میں کیا حرج تھا، مگر وہی رسم کی پابندی اس میں بھی ہے۔ اور اس کے علاوہ اس میں اہلِ رِفض کے ساتھ تشبّہ بھی ہے، اس لیے یہ بھی قابلِ ترک ہے۔ تیسرے اس میں ایک مضمر خرابی یہ ہے کہ شربت اس مناسبت سے تجویز کیا گیا ہے کہ حضرات شہدائے کربلا پیاسے شہیدہوئے تھے۔ اور شربت مُسَکِنَّ عطش1 ہے، اس لیے اس کو تجویز کیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے عقیدہ میں شربت پہنچتا ہے جس کا باطل اور خلافِ قرآنِ مجید ہونا فصلِ دوم میں مذکور ہوچکا ہے۔ اور اگرپلانے کا ثواب پہنچتا تو ثواب سب یکساں ہے ۔ کیا صرف شربت دینے کو ثواب میں تسکینِ عطش کا خاصہ ہے؟ پھر یہ بھی ا س سے لازم آتاہے کہ ان کے زعم میں اب تک شہدائے کربلا نعوذباللہ پیاسے ہیں، یہ کس قدر بے ادبی ہے، ان مفاسد کی وجہ سے اس سے بھی احتیاط لازم ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter