Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

24 - 113
فصلِ دہم: من جملہ ان رسوم کے غیر مذہب والوںکی وضع بنانا ہے،لباس میں یا طرزِ نشست و برخاست میں، خوردو نوش میں یا کسی اور امر میں۔حضرت ابنِ عمر ؓ  سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ  نے: ’’جو شخص مشابہت اختیار کرے کسی قوم کے ساتھ پس وہ انہیں میں سے ہے‘‘۔1 روایت کیا اس کو احمد اور ابو داود نے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ  نے میرے بدن پر دو کپڑے کسم کے رنگے ہوئے ملاحظہ فرمائے۔ پس ارشاد فرمایا کہ: ’’بے شک یہ کپڑے کافروں کے ہیں، ان کومت پہنو‘‘۔2 روایت کیا اس کو مسلم نے۔
حضرت ابی ریحانہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ  نے دس چیزوں کو منع فرمایا۔ من جملہ ان کے ایک یہ ہے کہ فرمایا: ’’کوئی اپنے کندھے پر حریر کا ٹکڑا لگانے لگے مثل اہلِ عجم کے‘‘۔3 روایت کیا اس کو ابو داود نے۔ اور حضرت ابوہریرہ ؓ  سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ  نے کہ ’’یہود ونصاری خضاب نہیں کرتے، تم ان کی مخالفت کرو‘‘۔1 روایت کیا اس کو بخاری ومسلم نے۔ اور اس باب میں اس کثرت سے حدیثیں آئی ہیں کہ حصر دشوار ہے، ان سب حدیثوں سے صاف صاف تشبہ۔ّ بالکفار2 کا حرام ہونا ثابت ہوتا ہے۔
ایک حدیث میں لباس کی مشابہت کا ذکر ہے۔ ایک حدیث میں بال رنگنے نہ رنگنے کا حال مذکور ہے۔ ایک میں مطلق تشبہ۔ّ ممنوع ہے، جو اپنے اطلاق کی وجہ سے تمام امور کو شامل ہے۔ اس زمانہ میں بعض لوگوں کے دل کو یہ بات ہر گز نہیں لگتی۔ کوئی صاحب تو حدیثوں ہی کا انکار فرماتے ہیں کہ حدیث کا اعتبار ہی نہیں۔ غضب ہے، ظلم ہے۔ جس علم کا ایک ایک ٹکڑا مؤلف سے، بلکہ اس وقت کے راوی سے لے کر جناب رسول اللہ ﷺ  تک بسندِ متصل وصحیح ثابت ہو اور ہر زمانہ میں ایک ایک راوی کے حالات، ولادت3، وفات و سفر، شیوخ و تلامذہ 4و کیفیتِ تدین5و صدق و قوتِ حافظہ، و صحتِ عقیدت وغیرہ سے کھود کرید ہوتی رہی ہو اور ذرا بھی کسی بات میں فرق یا شبہ پڑا، فور۔ًا اس کو ترک کردیا گیا جو فن اس تنقید و تحقیق سے مدوّن6 ہوا ہو، اس کا اعتبار نہ ہو اور تاریخ جس میں ہزاروں رطب ویابس7 بھرے ہوں، مؤرخ کے قیاسات واقعات قرار پا گئے ہوں، مؤرخین میں اس شدت و کثرت سے اختلاف ہو کہ تطبیق کی صورت ہی نہ بن سکے، نہ ان لوگوں کا ایمان دار اور سچا ہونا، نہ محد۔ّثین کی برابر قوت حافظہ کا ہونا ثابت ہوا ہو، اس کا ہر ہر جزو گویا جزو ایمان سمجھا جاوے، اس بے انصافی کی کوئی حد بھی ہے۔
بعض فرماتے ہیں کہ حدیث تشبّہ کی ضعیف ہے۔ اللہ اکبر! جن صاحبوں کو اتنی خبر نہ ہو کہ حدیثِ ضعیف کیا ہے، وہ  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter