Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

112 - 113
نے گیا، اس وقت یہی شخص اس جگہ کا مستحق ہے۔ دوسرے شخص کو وہاں بیٹھنا جائز نہیں۔ ایک حدیث اس مضمون کی بھی آئی ہے۔

 فصلِ ہشتم: ایک رسم یہ ہے کہ اکثر مساجد میں امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ممتاز اور بلندہوتی ہے۔ بعض جگہ امام بالکل محراب کے اندرکھڑاہوتاہے۔ ان دونوں صورتوں کو ۔ُفقہا نے مکروہ لکھا ہے۔ بس اس میں احتیاط کرنی چاہیے کہ امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ایک بالشت بھی بلند نہ ہو اور کم از کم پاؤں محراب سے باہر رہنے چاہییں۔

 فصلِ نہم: ایک رسم یہ ہے کہ اکثر لوگ دوچار نسخے یاد کرکے مطب اور علاج شروع کردیتے ہیں۔ نہ کلیات سے واقف نہ جزئیات کے احکام معلوم۔ حدیث میں آیا ہے کہ ’’جو شخص طب میں ماہر نہ ہواور علاج کرے اور اس کے علاج سے کوئی نقصان ہوجاوے وہ ضامن ہے‘‘۔1 یعنی دنیامیں قابلِ ملامت اور آخرت میں مستوجبِ عذاب ہے۔ ’’نیم حکیم خطرۂ جان، نیم ملا خطرۂ ایمان‘‘ مسلّم ہے۔

 فصلِ دہم: من جملہ ان رسوم کے یہ رسم ہے کہ قربانی کے جانور میںلازم سمجھتے ہیں کہ پائے حجام کاحق ہے اور سری سقہ کا۔2 اسی طرح عقیقہ میں اپنے اپنے حقوق لازم کررکھے ہیں، اس کو دینے والا اور ایسے ہی لینے والا ضروری سمجھتے ہیں، وگرنہ وہ شکایت اورمذمت و ہجو کرتے پھرتے ہیں۔یہاں تک کہ یہ لوگ بلا اجازت مالک کے یہ چیزیں اُٹھا لے جاتے ہیں۔ پس سمجھ لینا چاہیے کہ شریعت میں اس لزوم کی کوئی دلیل نہیں۔ بلکہ اگر غور کیا جائے تو اس میں بڑی خرابی لازم آتی ہے۔ وہ یہ کہ قاعدۂ فقہیہ ہے کہ اَلْمَعْرُوْفُ کَالْمَشْرُوْطِ۔ پس جب اس درجہ کا عرف ہوجاوے تو ایسا ہوگا جیسا اُن لوگوں سے شرط ٹھہرائی گئی ہو، اور اگرکوئی شرط اس طرح ٹھہراوے کہ ہمارا فلاں کام کیا کرو، تم کواس خدمت کے معاوضہ میں فلاں چیز دیں گے، وہ چیز اس صورت میں اُجرت ہوگی اور اُجرت بذمہ کام لینے والے کے دین ہے، تو گویا اس شخص نے قربانی کے اجزاء سے اپنا دین ادا کیا اور یہ حکمِ بیع میں ہے اور حرام اور باطل ہے، صرف تبر۔ّعات میں اس کا ۔َصرف کرنا جائز ہے۔ اسی طرح کھال کو یہ سمجھنا کہ مؤذن کا حق ہے، اس میں بھی بعینہٖ وہی خرابی ہے، جیساکہ ادنیٰ تأمل سے معلوم ہوسکتا ہے، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter