Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

67 - 113
دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 
(ماخوذ از کتبِ حدیث وفقہ)
۱۔ مسئلہ:مرد کو ناف سے نیچے زانو تک بدن ڈھانکنا فرض ہے۔ مردوں سے بھی اور عورتوں سے بھی بجز اپنی بی بی کے کہ اس سے کوئی عضو ڈھانکنا ضروری نہیں۔گو بلاضرورت بدن دکھانا خلافِ اولیٰ ہے۔
۲۔ مسئلہ:عورت کو عورت کے رُوبرو بھی ناف سے نیچے زانو تک بدن کھولنا جائز نہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض عورتیں جو نہاتے وقت دوسری عورت کے رُوبرو ننگی بیٹھ جاتی ہیں، یہ بالکل گناہ ہے۔
۳۔ مسئلہ:عورت کو اپنے محرم ِشرعی کے رُوبرو ناف سے زانو تک اور کمر اور شکم کھولنا حرام ہے، باقی سر اور چہرہ اور بازو اور پنڈلی کھولنا گناہ نہیں۔ گو بعض اعضاء کا بلا ضرورت ظاہر کرنا مناسب بھی نہیں، اور محرمِ شرعی وہ ہے جس سے عمر بھر کسی طرح نکاح صحیح ہونے کا احتمال نہ ہو۔ مثلاً:باپ، بیٹا، حقیقی بھائی یا علاتی بھائی یعنی باپ دونوں کا ایک ہو اور ماں دو ہوں یا اخیافی بھائی، یعنی ماں ایک ہو اور باپ دو ہوں یا ان بھائیوں کی اولاد یا ان ہی تین طرح کی بہنوںکی اولاد اور مثل ان کے جس جس سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو اور جس سے عمر بھر میں کبھی بھی نکاح صحیح ہونے کا احتمال ہو وہ شرعاً محرم نہیں، بلکہ نامحرم ہے اور جو حکم شریعت میں محض اجنبی اور غیر آدمی کا ہے وہی ان کا ہے، گو کسی قسم کا رشتہ قرابت کا رکھتا ہو، جیسے چچا کا یا پھوپھی کا بیٹا یا ماموں کا یاخالہ کا بیٹا یا دیور یا بہنوئی یا نندوئی وغیرہم، یہ سب نامحرم ہیں، ان سے وہی پرہیز ہے جو نامحرم سے ہوتاہے، بلکہ چوںکہ ایسے موقعوں پر فتنہ کا واقع ہونا سہل ہے، اس لیے اور زیادہ احتیاط کا حکم ہے۔
۴۔ مسئلہ:۔ُعلما۔َ  نے فسادِ زمانہ کو دیکھ کر بعض محرموں کو مثل نا محرموں کے قرار دیا ہے بوجہ انتظام واحتیاط کے، جیسے جوان خسر اور جوان عورت کا داماد اور شوہر کا بیٹا اس کی دوسری بی بی سے اور دودھ شریک بھائی وغیرہم1، اہلِ تجربہ کو معلوم ہے جوکچھ ایسے علاقوں میں فتنہ وفساد واقع ہورہے ہیں۔
۵۔ مسئلہ:1 جو شر۔ً عانامحرم ہو اس کے رُوبرو سر اور بازو اور پنڈلی وغیرہ بھی کھولنا حرام ہے، اور اگر بہت ہی مجبوری ہو مثلاً: عورت کو ضروری کاروبار کے لیے باہر نکلنا پڑتا ہے یا کوئی رشتہ دار کثرت سے گھر میں آتا جاتا رہتاہے اور گھر میں تنگی ہے کہ ہر وقت کا پردہ نبھ نہیں سکتا، ایسی حالت میں جائز ہے کہ اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ کلائی کے جوڑ تک، اور دونوں پاؤں کے ٹخنے کے نیچے تک کھولے رکھے اور اس کے علاوہ اور کسی بدن کا کھولنا جائز نہ ہوگا۔ پس ایسی عورتوں کو لازم ہے کہ سر کو خوب ڈھانکیں، کرتہ بڑی آستین کا پہنیں، پاجامہ غرارہ دار پہنیں اورکلائی اور ٹخنے نہ کھلنے پائیں، کوئی مجبوری نہ ہو تو اتنا بھی ظاہر نہ کریں، بلکہ گھر میں بیٹھیں اور بہ ضرورتِ شرعی یا طبعی نکلیں تو برقع پہنیں، جیسے شرفا میں معمول ہے۔ گو بعض 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter