Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

101 - 113
محروم رہے، یہ جبر اور حرمان دونوں مذموم ہیں۔
۴۔ بعض لوگ شوق میں شریک تو ہوجاتے ہیں، مگر پھر ایسی مصیبت پڑتی ہے کہ توبہ توبہ کھڑے کھڑے تھک جاتے ہیں، پھر بیٹھ کر سنتے ہیں، پھرلیٹ جاتے ہیں، اِدھر قرآن ختم ہورہا ہے اُدھر سب حضرات آرام فرمارہے ہیں۔ بعض آپس میں باتیں کرتے جاتے ہیں۔ غرض قرآنِ مجید کی بہت ہی بے ادبی ہوتی ہے۔ اور صورت اعراض کی سی معلوم ہوتی ہے۔اس میں سحری کا وقت آجاتاہے، تو اس ختم کرنے کے خیال سے پڑھنے والے کو سب کے ساتھ سحری میں شریک نہیں کرتے، وہ کھڑا سنارہا ہے اور سب کھانا کھارہے ہیں۔ قرآنِ مجید سننے کے وقت دوسرا کام کرناہرگز جائز نہیں۔
۵۔ بعض حفاظ نماز سے خارج ہوکر پڑھنے والے کو بتلاتے رہتے ہیں اور سب کی نماز تباہ کرتے ہیں۔
۶۔ بعض جگہ سحری کے لیے چندہ ہوتاہے اور دباکر شرماکر بھی وصول کیا جاتاہے، جس کا حرام ہونا آگے آتاہے۔
۷۔ بعض اوقات صبح صادق ہوجاتی ہے اور قرآن کچھ رہ جاتاہے۔ خواہ مخواہ کھینچ تان کر اس کوپورا کر ڈالتے ہیں۔ بعد صبح صادق کے اور نوافل پڑھنا مکروہ ہے بجز دورکعت سنتِ فجرکے۔
پنجم: ختم کے روز اکثر مساجد میں معمول ہے کہ شیرینی تقسیم ہوتی ہے۔ ہرچند کہ قرآنِ مجید کاختم ہونا ایک نعمتِ عظمیٰ ہے، جس کے شکریہ اور فرحت میں کوئی چیز تقسیم کرنا بہت خوب امر ہے۔ مگر اس میں بھی بہت سی خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں:
۱۔ چوں کہ اس کا عام رواج ہوگیا ہے، حتیٰ کہ اگر شیرینی تقسیم نہ ہو تو عام لوگ ملامت وطعن کرتے ہیں۔ اس لیے تقسیم کرنے والوں کی ۔ّنیت اکثر اچھی نہیں رہتی۔ اسی الزام سے بچنے کے لیے لامحالہ تقسیم کرتے ہیں خواہ گنجایش ہو یا نہ ہو۔ بعض اوقات تردّد کرنا پڑتاہے، مگر یہی خیال ہوتاہے کہ بھلا کیسے تقسیم نہ ہو، لوگ کیا کہیں گے اور رِیا وتفاخر کا حرام ہونا اور اس ۔ّنیت سے جو فعل ہو اس کا معصیت ہونا چند بار بیان ہوچکا ہے۔
۲۔ اکثر جگہ چندہ سے شیرینی آتی ہے اور اہلِ محلہ اور نمازیوں سے جبر۔ً  ا چندہ لیا جاتاہے اور یہ بھی جبر ہے کہ ان کومجمع میں شرمایا جاوے یا ایسا شخص مانگنے اُٹھے جس کی وجاہت کا اثر پڑے۔ چوںکہ حدیث میں وارد ہے کہ ’’کسی مسلمان کا مال بلا طیبِ خاطر اس کے حلال نہیں‘‘۔ اس لیے ایسا چندہ اور جو اس سے خریدا جاوے ، سب ناجائز ہے۔
۳۔ اس روز مٹھائی کے لالچ سے ہر طرح کے لوگ مسجدمیں بھر آتے ہیں۔ بے نمازی، پا برہنہ، تن برہنہ، لونڈے جن کی طہارت کا، نجاست کا کچھ اعتبار نہیں اور تمام مسجد اور فرش کو ملوث کرتے ہیں۔ اور غل غباڑہ اس قدر ہوتاہے کہ نمازیوں کو تشویش ہوتی ہے۔
۴۔ مجمع کو سنانے کے لیے خود حافظ صاحب بھی اس روز خوب بناکر پڑھتے ہیں۔ رِیا کا مذموم ہونا اور اس کے اسباب 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter