Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

103 - 113
۳۔ بعض مجمع میں تمام عورتیں اس مرد کے اعتبار سے نامحرم ہوتی ہیں، ان میں کوئی بھی اس کی بی بی یا ماں نہیں ہوتی، ایک گھر میں مردکا اتنی نامحرم عورتوں کے ساتھ جمع ہونا بلا شک حکمِ شرعی کے خلاف ہے۔ اور یہ موٹی بات ہے کہ جب شر۔ًعا عورتوں کو مسجد میں جانامنع ہے، اس سے معلوم ہوا کہ شریعت کامقصود یہ ہے کہ مردوں اور عورتوں میں مباعدت رہے۔ پس جب عورت کو مردوں کے مجمع میں جانے سے ممانعت ہے، اسی طرح مرد کو عورتوں کے مجمع میں جانے سے اور عورتوں کو اپنے مجمع میں مرد کے بلانے سے کیوں نہ ممانعت ہوگی۔
عورتوں کے لیے یہی مناسب ہے کہ اپنے گھر وں میں الگ الگ تراویح پڑھیں۔ ہاں! کسی کا بھائی بیٹا حافظ ہو اور دوچار بیبیاں گھر کی جمع ہوکر اس کے پیچھے قرآن سن لیں تومضایقہ نہیں۔ بشرطے یہ کہ یہ شخص فرض جماعت کے ساتھ مسجد میں پڑھے اور اگر دوچار میں کوئی پردہ دار ہو تو درمیان میں کوئی دیوار یاپردہ وغیرہ حائل ہو اور عورتوں کے جمع ہونے کا اہتمام نہ کیاجاوے۔

فصلِ ہفتم: من جملہ ان رسوم کے مدارس یا مساجد کے لیے چندہ جمع کرنے کی رسم ہے، اس طرح سے کہ دینے والے مجمع کی شرم سے یا اس مہتمم کے دباؤ یا لحاظ سے دے نکلیں یا نادہندگی و۔ِخست۔ّ   کی شہرت کے اندیشہ سے دیتے ہیںاور قرائنِ قویہ سے معلوم ہوجاوے کہ اگر یہ اسباب نہ ہوتے تو یہ شخص نہ دیتا توایسی صورت میں ان ذرائع سے وصول کرنا ہرگز جائز نہیں۔ اس باب میں حدیث بھی مذکور ہوچکی ہے۔ اور امام غزالی  ؒ نے اس مسئلہ کی تصریح کردی ہے۔
رہا یہ سوال کہ صاحب! بلا دباؤ توکوئی دیتا نہیں اور یہ کام کرنا ضرور ہے، پھر کیا کریں، یہ بات بالکل ہی پوچ ہے، اوّل تو یہی غلط ہے کہ بلا دباؤ کوئی دیتا نہیں، بہت سے بندگانِ خدا خود تقاضا کرکے دیتے ہیں۔ دوسرے جن اغراض کے لیے اس طرح چندہ لیا جاتاہے وہ اغراض خود شر۔ًعا ضروری نہیں۔ کیوںکہ اکثرمشاہدہ سے معلوم ہوتاہے کہ فضول خرچیوں کے لیے اتنی بڑی رقموں کی حاجت ہوتی ہے۔ اگر رقم کم ہو، مسجد کچی بنالو۔ چھپر۔ّ  ڈال لو، نماز کے لیے بہت ہے۔ مدرسہ مختصر بنالو یا کسی کرایہ کے مکان میں رکھ لو یا کسی مسجدمیں بیٹھ جاؤ۔ معقولات کا درس کم کرو۔ قطبی تک پڑھانے والا تھوڑی تنخواہ کا مدرّس کافی ہے۔ فرش و سامان میں تکلف مت کرو۔ غرض جہاں تک اختصار ممکن ہو اختصار کرو۔ اور ضروری ضروری کاموں پر نظر رکھو۔ اگر اتنا بھی حلال طور سے نہ ملے کام بند کردو۔ سب مسلمانوں کا کام ہے، کچھ اکیلے مہتمم کا نہیںہے۔ چلے چلاوے، نہ چلے بند کردے۔ بلکہ دین کاکام دین کے خلاف ہوکر کرنا اور بھی زیادہ برا ہے۔ اور جو کام سرے سے ضروری نہیں، جیسا قحط یا وبا میں مساکین کو کھانا کھلانا وغیرہ، اس کے لیے چندہ کرنا اور بھی زیادہ برا ہے اورمشاہدہ ہوا ہے کہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter