Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

91 - 113
۳۔ اس کی نسبت ایک موضوع روایت مشہور ہے کہ حضرت فاطمہ ؓ  نے آٹا پکاکر مروڑیاں جمع کرکے سویاںپکائی تھیں، یہ محض تہمت ہے، کہیں ثابت نہیں۔
۴۔ اور دینے لینے میں رِیاوتفاخر ہونا یہاں بھی موجود ہے۔ اکثر اعزہ واقارب کے بچوں کو شرم اُتارنے کے لیے دیا جاتاہے، خواہ گنجایش ہو یا نہ ہو، پھر جانبِ ثانی سے اسی دن یا اگلی عید بقر عید کو نہایت ضروری سمجھ کر اس کا عوض ادا کیا جاتاہے۔ جو مصیبت نوتا میں تھی وہی یہاں بھی ہے۔ اسی طرح سویوں کا طباق جہاں اُس نے اِس کی بہو کو اور اِس نے اُس کی بہو کو دیا لیا، جس کو ٹھٹیرا بدلوائی کہا جائے تو نہایت زیبا ہے۔ اسی دل لگی میں جانبین پر پورا پورا بار ہوگیا۔ اس تاریخ میں حضرت پیغمبر ﷺ  سے صرف اس قدر ثابت ہے کہ چند خرما نوش فرماکر عید گاہ تشریف لے جاتے تھے۔ اگر رغبت ولذ۔ّ  ت کے لیے دودھ سویاں وغیرہ بھی اضافہ کرلے تو مباح ہے۔ مگر اس کاایسا پابند نہ ہو جس سے مفاسدِ مذکورہ لازم آئیں، کبھی کبھی ناغہ بھی کردیا کریں۔ گنجایش نہ ہونے کے وقت خواہ مخواہ تردّد میں نہ پڑے اور گنجایش کے وقت بھی رسوم کا اتباع نہ کرے، بے تکلّفی سے جو ہوجاوے اس پر بس کرے۔
عشرۂ محرم میں حدیث سے دو امر ثابت ہیں: نویں دسویں کا روزہ اور دسویں تاریخ اپنے گھر والوں کے خرچ میں قدرے وسعت کرنا وارد ہوا ہے کہ اس عمل سے سال بھر تک روزی میں وسعت رہتی ہے۔ باقی اُمورِ حرام یہ ہیں:
۱۔ تعزیہ بنانا، جس کی وجہ سے طرح طرح کا فسق وشرک صادر ہوتا ہے۔ بعض ۔ُجہلا کا اعتقاد ہوتاہے کہ نعوذباللہ اس میں حضرت امام حسین ؓ  رونق افروز ہیں اور اس وجہ سے اس کے آگے نذرونیاز رکھتے ہیں۔ جس کا {مَآ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیْرِ اللّٰہِج}میں داخل ہوکر کھانا حرام ہے۔ اس کے آگے دست بستہ تعظیم سے کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کی طرف پشت نہیں کرتے، اس پر عرضیاں لٹکاتے ہیں۔ اس کے دیکھنے کو زیارت کہتے ہیں۔ اور اس قسم کے واہی تباہی معاملات کرتے ہیں جو صریح شرک ہیں۔ ان معاملات کے اعتبار سے تعزیہ اس آیت کے مضمون میں داخل ہیں۔ {اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَO}1یعنی کیا ایسی چیز کو پوجتے ہیں جس کو خود تراشتے ہیں۔
اور طرفہ ماجرا یہ ہے کہ یا تو اس کی بے حد تعظیم وتکریم ہورہی تھی اور یا دفعتاً اس کو جنگل میں لے جاکر توڑ پھوڑ کر برابر کیا۔ معلوم نہیں آج وہ ایسا بے قدر کیوں ہوگیا؟ واقعی جو امر خلافِ شرع ہوتاہے وہ عقل کے بھی خلاف ہوتاہے۔ بعض نادان یوں کہتے ہیں کہ صاحب! اس کو حضرت امام ِعالی مقام کے ساتھ نسبت ہوگئی اور ان کانام لگ گیا۔ اس لیے تعظیم کے قابل ہوگیا۔
جواب اس کا یہ ہے کہ نسبت کی تعظیم ہونے میں کوئی کلام نہیں، مگر جب کہ نسبت واقعی ہی ہو، مثلاً: حضرت امام حسین ؓ  کا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter