Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

109 - 113
 فصلِ دوم: ایک رسم یہ ہے کہ جب کسی شیخ کی وفات ہوئی اس کے ۔ُمریدوں نے جمع ہوکر اسی کے کسی بیٹے کو یا کسی خادم کو سجادہ نشین کردیا اور سند کے لیے دستار بندی کردی، خواہ اس میں اہلیت ہو یا نہ ہو۔ خیال کرنے کی بات ہے کہ جولوگ ابھی خود اس راہ سے نا آشنا ہیں ان کی اجازت کہاں تک قابلِ اعتبار ہوسکتی ہے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ جتنے لوگ ایسے رسمی سجادہ نشین سے بیعت ہوں گے ان سب کی گمراہی کا وبال اس سجادہ نشین کی برابر ان اربابِ جلسہ کو بھی مل جاوے گا کہ یہ لوگ بانیٔ ضلالت ہوئے۔ حدیث شریف میں علاماتِ قیامت سے آیا ہے کہ ’’لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنالیں گے، وہ خود بھی گمراہ ہوں گے، اوروں کو بھی گمراہ کریں گے‘‘۔1 اس لیے سمجھ لینا ضروری ہے کہ جب تک کوئی شیخِ کامل جامعِ شریعت وطریقت جس کو اس زمانہ کے اچھے لوگوں نے اہل مان لیا ہو اجازت نہ دے، بیعت لینے پر جرأت نہ کرنا چاہیے۔

 فصلِ سوم: ایک رسم یہ ہے کہ اکثر بعد مرنے مورثِ اعلیٰ کے کوئی چچا یا بھائی وغیرہ کسی لڑکے یا لڑکی کا نکاح اسی کے حصے سے جو ترکہ سے اس کوپہنچا ہے کردیتے ہیں اور فضول اخراجات میں اس کو برباد کردیتے ہیں اور اپنے ذہن میں یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے تو اس کی چیز اس کو لگادی، کون سا گناہ کیا۔
اس کی تو ایسی مثال ہوئی کہ کسی مسخرہ میزبان نے دعوت کرکے مہمانوں کی جوتیاں بیچ کر ان کومٹھائی کھلادی تھی اور کہاتھا کہ ’’یہ آپ ہی کی جوتیوںکا صدقہ ہے‘‘۔ بلکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ قرضہ بھی ہوجاتاہے، تو وہ اس لڑکے کے ذمے رکھا جاتاہے اور اس سے ادا کرایا جاتا ہے۔ یہ کس قدر ظلمِ صریح ہے۔
پس اوّل تو فضول رسوم خود ناجائز ہیں اور جومصارف مباح وجائز بھی ہوں تب بھی اس کے حصہ سے بلا اس کی رضائے صریح کے جب کہ وہ بالغ ہو۔َصرف کرنا حرام ہے۔ اور اگر وہ نابالغ ہے تو صریح اجازت بھی شر۔ًعا معتبر نہیں، یا ویسے ہی رسمی اجازت ہے بوجہ لحاظ کے یا عرف کے، یہ سب غیر معتبر ہے۔

 فصلِ چہارم: ایک رسم یہ ہے کہ لڑکیوں کو بہنوں کو ترکہ سے حصہ نہیں دیتے جو نصِ قطعی کے خلاف ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورئہ نساء میں فرمایا ہے کہ ’’مردوں کابھی حصہ ہے جو کچھ ماں باپ یا اقارب نے چھوڑا، اسی طرح عورتوں کابھی حصہ ہے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter