Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

76 - 113
لیے ایک امرِ ناجائز بھی کافی ہے جیسا کہ ظاہر ہے۔

تیسری صورت: وہ محفل جس میں نہ تو پہلی صورت کا سا اطلاق وبے تکلّفی ہو اور نہ دوسری صورت کی طرح اس میں قیودِ حرام ہوں، بلکہ قیود تو ہوں مگر ایسے قیود ہوں جو خود اپنی ذات 
میں مباح و حلال ہیں، یعنی روایات بھی صحیح ومعتبر ہوں، بیان کرنے والا بھی ثقہ، دین دار ہو اور محلِ شہوت بھی نہ ہو، مال بھی اس میں حلال وطیب ۔َصرف کیا جاوے، آرایش وزیبایش بھی حدِ اسراف تک نہ ہو، حاضرینِ محفل کا لباس ووضع موافق شرع کے ہو اور اتفاقا۔ً کوئی خلافِ شرع ہیئت سے حاضر ہوجائے تو بیان کرنے والا بشرطِ قدرت امر بالمعروف سے دریغ نہ کرے، اسی طرح حسبِ موقع اور ضروری احکام بھی بیان کرتا جاوے، اگرکچھ نظم ہو تو قواعدِ موسیقی سے نہ ہو، مضمون اس کا حدِ شرع سے متجاوز نہ ہو، لوگوںکو بلانے اور اطلاع کرنے میں مبالغہ نہ ہو، کسی ضروری عبادت میں اس مجمع میں حاضر ہونے سے خلل نہ پڑے،بانی کی نیت بھی خالص ہو، محض امیدِ برکت ومحبتِ سرورِ عالم ﷺ  اس کا باعث ہو۔ اور اگر صیغۂ ندا کسی کلام میں ہو تو قرائنِ قویہ سے اعتماد کامل ہو کہ حاضرین کم فہم نہیں ہیں جو آپ ﷺ  کو حاضر وناظر وعالم الغیب سمجھیں گے اور بھی جمیع منکرات سے پاک ہو۔ مگر اس میں یہ امور بھی ہیں: شیرینی وقیام وفرش ومنبر وبخور وعطر و مثل اس کے جو اپنی ذات میں خلافِ شرع نہیں ہیں۔ یہ وہ محفل ہے جو نہایت احتیاط والوں میں شاید کہیں شاذ ونادر پائی جاتی ہو۔ پس ایسی محفل نہ تو پہلی محفل کی طرح علی الاطلاق جائز ہے اور نہ دوسری محفل کی طرح علی الاطلاق ناجائز ہے، بلکہ اس کے ناجائز اور جائز ہونے میں تفصیل ہے جو عنقریب معروض ہوتی ہے۔ مگر قبلِ بیان اس تفصیل کے چند قواعدِ شرعیہ معروض ہوتے ہیں جو فہمِ تفصیل میں معین1 ہوں گے۔

قاعدۂ اوّل: کسی امر ِغیر ضروری کو اپنے عقیدہ میں ضروری اور مؤکد سمجھ لینا یا عمل میں اس کی پابندی اصرار کے ساتھ اس طرح کرنا کہ فرائض وواجبات کی مثل یا زیادہ اس کا اہتمام ہو اور اس کے ترک کو مذموم اور تارک کو قابلِ ملامت وشناعت جاننا ہو،2 یہ دونوں امر ممنوع ہیں، کیوں کہ اس میں حکمِ شرعی کو توڑ دینا ہے، اور تقیید و تعیین و تخصیص والتزام وتحدید وغیرہ اسی قاعدہ اور مسئلہ کے عنوانات وتغیرات ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ’’جو شخص تجاوز کرے گا اللہ تعالیٰ کی حدود سے پس ایسے ہی لوگ ظالم ہیں‘‘۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter