Deobandi Books

اصلاح الرسوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

108 - 113
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ضمیمہ اصلاح الرسوم

جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے۔

فصلِ اوّل: ایک رسم یہ ہے کہ جب کوئی شخص مرجاتاہے تو اس کے وُرثاء میں سے جو موقع پر موجود ہوتے ہیں اس کے کپڑے نکال نکال کر غریبوں کو محتاجوں کو مدارس میں مساجدمیں تقسیم کرنا شروع کردیتے ہیں اور اس کا خیال نہیں کرتے کہ بعض وارثین جو حاضر نہیں ہیں اس میں ان کا بھی حصہ ہے، ممکن ہے کہ وہ اس تقسیم کو پسند نہ کریں یا ان کی مرضی اور کسی جگہ دینے کی ہو۔ اسی طرح بعض وُرثاء نابالغ ہوتے ہیں، ان کے حصے میں بھی تصرف کرنا جائز نہیں، بلکہ اگر وہ اجازت بھی دے دیں، تب بھی عقدِ تبرع وہبہ میں ان کی اجازت شر۔ًعا معتبر نہیں ہے۔
اسی طرح کفن کے علاوہ اُوپر کی چادر اور جانماز یہ سب کفن سے خارج ہے اور عام رواج یہی ہے کہ یہ ترکۂ مشترکہ میّت سے بنایا جاتاہے۔ سو ان چیزوں میں بوجہ تصرف فی حق الغیر کے غصب اور ظلم کا گناہ ہوتاہے، اس لیے اس میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔ پس اگر میّت نے وصیت صراحتاً کی ہو کہ میرے کپڑے مساکین یا ۔ُصلحا کو دے دیے جاویں تو یہ وصیت ثلث ترکہ میں جاری ہوگی،یعنی جس قدر کپڑوں کے لیے وہ وصیت کرگیا ہے اگر کل ترکہ کے ثلث سے قیمت میں زائد نہ ہوں تو بلا کسی وارث کے دریافت کیے ہوئے وہ تقسیم کردیے جاویں۔ ورنہ ان کو اوّل تقسیم کرنا چاہیے۔جب ہر شخص اپنے حصہ پر قابض ہوجائے، پھر ہر ایک کو اپنی چیزکا اختیار ہے جس کو چاہے دے یا نہ دے۔ اور نابالغوں کا حصہ اگر ان کے بکار آمدہو رکھا جاوے، ورنہ فروخت کرکے ان کے کام میں لگایا جاوے۔
البتہ اگر کسی جگہ سب وارث بالغ ہوں اورتصریحا۔ً یا دلالتاً بقرائنِ قویہ اجازت دے دیں تب بلا تقسیم بھی ۔َصرف کردینا جائز ہے اور جس جگہ لینے والے کو حال معلوم نہ ہو تو چوں کہ غالب بے احتیاطی ہے اس لیے واجب ہے کہ خوب تفتیش کرلیا کریں، یہ نہیں کہ ۔ُمردہ کے مال کو غنیمت سمجھیں۔اہلِ مدارس ومساجد کو اس کا بہت خیال رکھنا ضروری ہے، ان کی احتیاط سے عوام متنبہ ہوجائیں گے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 2 1
3 پہلا باب 6 1
4 فصلِ اوّل 6 3
6 فصلِ دوم 11 3
7 شطرنج وغیرہ کا بیان 12 6
8 کبوتر بازی 13 6
9 کنکوا اڑانا 14 6
10 مرغ بازی وغیرہ 15 6
11 فصلِ سوم 16 3
12 فصلِ چہارم 17 3
13 فصلِ پنجم 18 3
14 فصلِ ششم 19 3
15 فصلِ ہفتم 20 3
16 فصلِ ہشتم 20 3
17 فصلِ نہم 22 3
18 فصلِ دہم 24 3
19 دوسرا باب 26 1
20 فصلِ اوّل 27 19
21 فصلِ دوم 31 19
22 فصلِ سوم 32 19
23 فصلِ چہارم 33 19
24 فصلِ پنجم 35 19
25 فصلِ ششم 37 19
26 ان رسوم میں جن کو اکثر کرنے والے بھی گناہ سمجھتے ہیں اور اس میں چند فصلیں ہیں 6 3
27 ان رسوم میں جن کو عوام مباح سمجھتے ہیں اور اس میں بھی چند فصلیں ہیں 26 19
28 دربیان کیفیتِ ازدواج حضرات بناتِ مقدسات وازواجِ مطہراتِ نبویہ ﷺ 62 25
29 نکاح حضرت فاطمہ زہراء ؓ 62 25
30 نکاحِ ازواج مطہرات 64 25
31 دربیان بعضے احکامِ ضروریہ حجاب متعلق آں 67 25
32 فصلِ ہفتم 70 19
33 فصلِ ہشتم 71 19
34 فصلِ نہم 72 19
35 فصلِ دہم 72 19
36 تیسرا باب 73 1
37 ان رسوم کے بیان میں جن کو عبادت سمجھ کر کیا جاتا ہے اور اس میں چند فصلیں ہیں 73 36
38 فصلِ اوّل 73 36
39 پہلی صورت 73 38
40 دوسری صورت 73 38
41 تیسری صورت 76 38
42 قاعدۂ اوّل 76 41
43 قاعدئہ دوم 77 41
44 قاعدئہ سوم 77 41
45 قاعدئہ چہارم 78 41
46 قاعدئہ پنجم 79 41
47 فصلِ دوم 82 36
48 فصلِ سوم 88 36
49 فصلِ چہارم 94 36
50 اوّل 94 49
51 دوم 94 49
52 سوم 94 49
53 چہارم 95 49
54 پنجم 95 49
55 ششم 96 49
56 ہفتم 96 49
57 ہشتم 98 49
58 نہم 98 49
59 دہم 99 49
60 فصلِ پنجم 99 36
61 اوّل 99 60
62 دوم 99 60
63 سوم 100 60
64 چہارم 100 60
65 پنجم 101 60
66 ششم 102 60
67 ہفتم 102 60
68 فصلِ ششم 102 36
69 فصلِ ہفتم 103 36
70 فصلِ ہشتم 104 36
71 فصلِ نہم 104 36
72 فصلِ دہم 105 36
73 خاتمہ 106 36
74 ضمیمہ اصلاح الرسوم 108 1
75 جس کو طبع ثانی کے وقت مؤلف نے اضافہ کیا، اس میں بھی چند فصلیں ہیں اور ہر فصل میں ایک رسم کا بیان ہے 108 74
76 فصلِ اوّل 108 74
77 فصلِ دوم 109 74
78 فصلِ سوم 109 74
79 فصلِ چہارم 109 74
80 فصلِ پنجم 110 74
81 فصلِ ششم 111 74
82 فصلِ ہفتم 111 74
83 فصلِ ہشتم 112 74
84 فصلِ نہم 112 74
85 فصلِ دہم 112 74
Flag Counter